dushwari

چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کی مقبولیت میں مزید کمی

جرمن:13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یُو) کی عوامی حمایت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے مطابق سی ڈی یُو کی مقبولیت محض تیس فیصد رہ گئی ہے۔ چوبیس ستمبر کے الیکشن میں میرکل کی سیاسی جماعت بتیس فیصد سے زائد ووٹ لے کر ملکی پارلیمان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنی تھی۔ میرکل نئی حکومت کی تشکیل کے لیے گرینز پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے والی ہے۔ ان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں نئے عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES