dushwari

امریکہ۔جنوبی کوریا فوجی مشقیں،3 بحری بیڑے شامل

 امریکہ:12؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے جوہری تنازعے کے تناظر میں امریکہ کے تین طیارہ بردار بحری بیڑوں نے آج سے اپنی مشترکہ عسکری مشقیں شروع کر دیں۔یہ چار روزہ بحری جنگی مشقیں مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں ہو رہی ہیں جن میں جنوبی کوریا کے جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیںبتایا گیا ہے کہ ان جنگی مشقوں میں یو ایس ایس رونلڈ ریگن، یو ایس ایس نیمِٹس اور یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ نامی بحری بیڑے شریک ہیں۔یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت پر کی جا رہی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنےبارہ روزہ دورے پر ایشیا میں ہیں۔اس خطے میں اس طرز کی یہ پہلی بحری مشقیں ہیں جن میں بیک وقت تین امریکی بحری بیڑے شامل ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES