dushwari

ترک ساحل پر کشتی الٹنے سے 40پناہ گزین ہلاک،60کو بچا لیا گیا،(مزید اہم ترین خبریں)

مضایامیں بھوک سے 16دم توڑ گئے ،کشتی میں مزید لاشوں کی موجودگی کا خدشہ

،مرنے والوں میں بچے بھی شامل،تارکین وطن ترکی سے یونان جارہے تھے،

استنبول۔31جنوری(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے بچوں سمیت40پناہ گزین ہلاک،60کو بچا لیا گیا،تارکین ترکی کے راستے یونان جا رہے تھے جبکہ مضایا میں مزید16افراد بھوک سے مر گئے، شامی فورسز اور حزب اللہ تحریک کی جانب سے علاقے کا محاصرہ جاری ۔ترکی کے ساحلی محافظوں کہنا ہے کہ ترکی سے یونان جانے والی ایک کشتی بحیر ایجین میں ڈوب گئی ہے جس میں 39 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ساحلی محافظوں کے مطابق ڈوب کر مرنے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے۔ساحلی محافظوں نے کم از کم 60 افراد کو ترکی کے سمندری حدود میں زندہ بچا لیا ہے۔

حادثے کا شکار افراد یونان کے جزیرے لیسبوس جا رہے تھے۔لیسبوس پناہ کے متلاشیوں میں کافی مقبول مقام ہے۔ ترکی کے حکام کے مطابق 17 میٹر لمبی یہ کشتی ساحل سے نکلتے ہی ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ڈوبنے والے کشتی میں مزید لاشیں ہو سکتی ہیں۔ بچائے جانے والے افراد علاج کیا جا رہا ہے جو ہائیپو تھرمیا کا شکار ہو گئے ہیں۔ایک ترک باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ انسانی سمگلر ہیں۔اس کشتی پر سوار افراد میں شام، میانمار اور افغانستان کے باشندے شامل تھے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کشتی کے متعدد حادثوں کے باوجود یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہزاروں افراد ترکی سے یونان کا خطرناک سمندر سفر کر رہے ہیں۔تارکینِ وطن کے لیے عالمی تنظیم آئی او ایم نے جمعے کو کہا تھا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک کم سے کم 244 پناہ گزین بحیر روم میں ڈوب چکے ہیں جبکہ 55568 ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔اس وقت یہاں پہنچنے والے افراد کی یومیہ تعداد دو سال قبل جنوری کے پورے ماہ میں آنے والے افراد کے برابر ہے۔کچھ روز قبل ہی ایسے ہی ایک حادثے میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ادھر فلاحی ادارے میڈیسن ساں فرنٹیئرز کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے مضایا میں اقوامِ متحدہ کا امدادی قافلے پہنچنے کے بعد بھی کم سے کم 16 افراد بھوک کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ مزید 33 افراد ایسے ہیں جن کی حالت خطرے میں ہے۔ایم ایس ایف کی کارروائیوں سے متعلق ڈائریکٹر برِس دی لا وینے کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نا قابلِ قبول ہے۔ لوگوں کو ہفتوں پہلے وہاں سے منتقل کیا جانا چاہیے تھا۔ایم ایس ایف کے مطابق گذشتہ برس اس قصبے میں فاقہ کشی کے باعث 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جنوری کے اوائل میں اس وقت دواں اور خوراک کے دو ہنگامی امدادی قافلے مضایا روانہ کییگئے جب یہ علم ہوا کہ 40 ہزار لوگ انتہائی ہولناک حالت میں ہیں۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جو شام کے تنازع پر جنیوا میں مذاکرات ختم ہونے کو ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق شام کے کم سے کم 15 مقامات پر کم سے کم چار لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں ہنگامی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔ یہ علاقے حکومت کی حامی فورسز اور باغیوں دونوں ہی کے محاصرے میں ہیں۔جنوری کے اوائل میں اس وقت دواں اور خوراک کے دو ہنگامی امدادی قافلے مضایا روانہ کیے گئے جب یہ علم ہوا کے 40 ہزار لوگ انتہائی ہولناک حالت میں ہیں مضایا دمشق کے شمال مغرب میں 25 کلو میٹر کے فاصلے پر پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔ اس کا چھ ماہ سے حکومتی فورسز اور ان کے اتحادی حزب اللہ تحریک نے محاصرہ کر رکھا ہے۔انسانی حقوق کے تنظیموں نے سینکڑوں افراد کو فوری نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ مضایا میں لوگ مسلسل مر رہے ہیں کیونکہ حکومتی فورسز بیمار لوگوں کب بھی باہر نہیں جانے دی رہیں اور نہ ہی طبی امداد اور خوراک کو اندر جانے دیا جا رہا ہے۔ایم ایس کے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے کہ لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں اور بیمار لوگ اب بھی وہاں ہیں جبکہ انھیں ہفتوں پہلے وہاں سے نکل جانا چاہیے تھا۔تنظیم کے مطابق حالیہ 16 ہلاکتیں ایم ایس ایف کے ساتھ کام کرنے والے طبی کارکنوں نے بتائی ہیں اور وہاں کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہے۔اس سے پہلے ایم ایس ایف نے بتایا تھا کہ یکم دسمبر سے جنوری کے آغاز کم سے کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔تاہم حزب اللہ نے ان ہلاکتوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ باغی رہنما لوگوں کو علاقے سے باہر نہیں آنے دے رہے۔


روس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک

ماسکو ۔ 31 جنوری (فکروخبر/ذرائع) روس میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ماسکو مشرق میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گر گئی ۔حکام نے بتایا کہ ملبے سے ابھی تک11لاشیں نکالی گئیں ہیں اور ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں فوری طور پر آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔


روس میں ترک سیاحوں کی تعداد میں کمی

ماسکو ۔31 جنوری (فکروخبر/ذرائع)روس میں ترکی سے آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ روس کی وفاقی امیگریشن سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے شہریوں پر ویزے کی پابندی سے 10 ہزارسے زیادہ ترک شہری روس چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت روس میں 67ہزار ترکی کے شہری موجود ہیں۔ واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آخر میں ترکی کے جنگی طیارے نے شام کی فضائی حدود میں روسی لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد روس نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر تے ہوئیترکی کے شہریوں کے لیے ویزے کی پابندی لگادی تھی۔


گوئٹے مالامیں 105 شہریوں میں ذیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق 

گوئے ٹیمالا سٹی ۔31 جنوری (فکروخبر/ذرائع) گویٹے مالا کے حکام نے 105 شہریوں کے ذیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔وزارت صحت کے ایپیڈیمالوجسٹ جودیتھا گریشیا نے صحافیوں کو بتایا کہ 200 افراد میں زیکا وائرس کی موجودگی کا شبہ کیا گیا تھا جن میں سے 105 افراد میں زیکا کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے پچھلے ہفتے متنبہ کیا کہ براعظم امریکہ میں زیکا کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سال تیس سے چالیس لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔اس وائرس سے سب سے متاثر ہونے والا علاقہ برازیل ہے جہاں اپریل سے اب تک پندرہ لاکھ زیکا کیسز سامنے آچکے ہیں۔یاد رہے کہ زیکا کا مرض ایڈز سے متاثرہ مچھر سے منتقل ہوتا ہے جس سے ڈینگی بخار، سردرد، جوڑوں کا درد اور جسم پر دھبے نکلتے ہیں ۔ 


برطانوی وزیراعظم سے یورپی یونین کے صدر کی ملاقات،

یونین میں برطانوی مستقبل کے حوالے سے ریفرنڈم بارے تبادلہ خیال

لندن ۔31 جنوری (فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ملاقات کی جس کے دوران یونین میں برطانوی مستقبل کے حوالے سے ریفرنڈم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کے روز دس ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والی ملاقات ایسے وقت پر کی گئی جب چند روز میں ڈونلڈ ٹسک ایک اصلاحاتی خاکہ سامنے لانے والے ہیں ۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اٹھارہ اور انیس فروری کو برسلز میں یونین کے سربراہی اجلاس میں کوئی لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے گا جس سے جون میں ریفرنڈم کی راہ ہموار ہوگی تاہم ڈیوڈ کیمرون کی خواہش ہے کہ اگر کوئی اچھا اصلاحاتی پیکج سامنے آجاتا ہے تو اس ریفرنڈم کو زیادہ دیر تک ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔ادھر برطانیہ میں ہونے والے حالیہ عوامی جائزے کے مطابق برطانوی عوام معمولی اکثریت سے یورپی یونین سے انخلاء کے حق میں ووٹ دیں گے۔ 


باراک اوباما اپنے دور صدارت میں بدھ کو پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

واشنگٹن۔31جنوری(فلروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر براک اوباما اپنے دور صدارت میں پہلی باربدھ کو ایک امریکی مسجد کاّ دورہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کے مطابق بدھ کو صدر اسلامک سوسائٹی آف بالٹیمور کا دورہ کریں گے جس کا مقصد "قوم کے لیے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو سراہنا اور ہماری زندگیوں میں مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اوباما مسلم برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنے خطاب میں وہ "اپنی روایات سے مخلص رہنے کی اہمیت، تعصب کی مخالفت، عدم مساوات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی قومی روایت کے تحفظ پر بات کریں گے۔گزشتہ سال پیرس اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد صدر اوباما نے امریکی مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں۔صدر نے امریکی عوام سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ وہ سیاستدانوں خاص طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم مخالف بیانات کو مسترد کریں۔گزشتہ ماہ سان برنارڈینو میں ایک مسلمان جوڑے کی طرف سے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کی بات کی تھی۔


نیپال میں لوڈشیڈنگ و ایندھن بحران کے باعث شمسی توانائی پینلز کے استعمال میں اضافہ 

کھٹمنڈو ۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع)نیپال میں طویل لوڈشیڈنگ اور ایندھن کے بحران کے باعث شمسی توانائی کے پینلز کا استعمال بڑھنے لگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور ایندھن کے بحران کے باعث شمسی توانائی کے پینلز کا استعمال بڑھنے لگا ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں کے استفسار پر سولرکنسلٹنٹ 52 سالہ پنکاج شریستھا نے کہا کہ جب گیس نہیں تھی تو ہم بجلی کا ککر لے آئے اور اب بجلی نہیں ہے تو اس کا کیا انتظام کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ 15 پندرہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جبکہ جنریٹر کے استعمال کیلئے ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ بڑے مسائل میں ان کی موجودگی میں شمسی توانائی کے پینلز کے علاوہ دوسرا کوئی راسطہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شمسی توانائی کے پینلز لاکھوں خاندانوں کی قوت خرید سے باہر ہیں تاہم یہ صنعت ملک کے درمیانے درجے کے طبقے کو اس شعبے میں سرمایہ کاری و خریدار ی کی جانب راغب کرلے گی۔متبادل توانائی کے قومی ادارے کے چیف رام پرشاد ڈھٹال نے کہا کہ ملک میں شمسی توانائی کے پینلز کی فروخت میں ہرسال دس فیصد اضافہ ہورہا ہے تاہم شہری علاقوں میں ایندھن کے بحران کے بعد ان پینلز کی جانب لوگوں کا رجحان بڑھا ہے۔ 


تاجک نوجوان روسی اور انگریزی زبانیں سیکھیں، امام علی رحمانوف

دوشنبے ۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع) وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے تاجک نوجوانوں سے کہاہے کہ وہ روسی اور انگریزی زبانیں سیکھیں کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روسی اور انگریزی پر عبور حاصل کئے بغیر تاجکستان کے شہری زیادہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام باشندے روسی اور انگریزی سیکھ کر ملک کی ترقی میں تیزی لاسکتے ہیں ۔ انہوں نے وزارت تعلیم کو اس مقصد کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ دس سالوں میں سکولوں میں پڑھائی مکمل کرنے والے افراد کو روسی اور انگریزی دونوں زبانوں پر عبور حاصل کرنا چاہئیے ۔ 


براک اوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

واشنگٹن ۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع) امریکہ کے صدر براک اوباما اپنے دور صدارت میں پہلی بار امریکی مسجد کا دورہ کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے نے وائٹ ہاوس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو صدر اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کا دورہ کریں گے جس کا مقصد قوم کے لیے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو سراہنا اور ہماری زندگیوں میں مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اوباما مسلم برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنے خطاب میں وہ اپنی روایات سے مخلص رہنے کی اہمیت، تعصب کی مخالفت اور عدم مساوات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی قومی روایت کے تحفظ پر بات کریں گے۔ گزشتہ سال پیرس اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد صدر اوباما نے امریکی مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں۔ 


سری لنکامیں منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق صدر کے بیٹے اور نیوی افسر سمیت 6 افراد گرفتار 

کولمبو۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کے بیٹے یوشیتھا اور ایک نیوی افسر سمیت 6 افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارلیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سابق صدر کے بیٹے یوشیتھا کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ایک نیوی افسر سمیت 6 افراد کو بھی گرفتارکیا ہے۔ 27 سالہ یوشیتھا سابق صدر پاکسے کے دوسرے بیٹے ہیں اور وہ سری لنکن قومی رگبی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر راجہ پاکسے کے بھائی اور سابق وزیر باسل، سابق سیکرٹری دفاع گوٹابایا اور اس کے بڑے بیٹے نیمال سے بھی متعدد الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


امریکا میں موٹر سائیکل شو کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 9 زخمی 

کولو ریڈو ۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع)امریکا میں موٹر سائیکل شو کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں 1 شخص ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کولوریڈو کے شہر ڈینور میں موٹر سائیکل شو کے دوران ہونے والی لڑائی میں چاقو سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ9 افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کوقریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے اور واقعے کی مزید تحقیقاتشروع کردی گئی ہیں۔


فرانس میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج 

پیرس۔31 جنوری (فلروخبر/ذرائع) فرانس میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں 13 نومبر کو دہشتگرد حملوں کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے ایمرجنسی لگادی تھی جس کی مدت میں3 ماہ تک توسیع کردی گئی ہے اور اب حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایمرجنسیکی مدت میں توسیع کے خلاف پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔بارش اور سردی کے باوجود مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مار چ کیا،جن کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرے کو جواز بنا کر ملک میں ایمرجنسی لگانا درست اقدام نہیں ۔ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کا بل 3 فروری کو کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جس کے بعد یہ بل پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES