dushwari

فرانس کا جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان(مزید اہم ترین خبریں )

پیرس ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) #فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ اگر #فلسطینی_اتھارٹی اور #اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کی مساعی مزید چند ہفتے تعطل کا شکار رہتی ہیں تو #پیرس یک طرفہ طور پر خود مختار فلسطینی ریست کو تسلیم کرلے گا۔العربیہ کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ #لوران_فابیوس نے #فلسطین اور اسرائیل پر بات چیت کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امن بات چیت کا تعطل خطے میں طویل المیعاد امن کے قیام کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔خیال رہے کہ پچھلے سال #امریکا کی ثالثی سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کافی تگ ودو کی گئی تھی مگر صہیونی ریاست کے غیر لچک دار رویے کے باعث فریقین میں براہ راست مذاکرات بحال نہیں ہوسکے۔

امریکا نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر کرے۔پیرس میں غیر ملکی سفارت کاروں سے سالانہ ملاقات کے دوران فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم تکرار کے ساتھ فریقین کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ امن بات چیت کا تعطل فلسطین اور اسرائیل میں سے کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ دونوں ریاستوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ امن مذاکرات نہ ہونے سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی داعش ہی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناکام نہ ہونے دیں۔فرانسیسی وزیرخارجہ کے تازہ بیان سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس پراسرائیل نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بان کی مون کا کہنا ہے کہ متنازع فلسطینی شہروں میں یہودی بستیوں کا اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔اس سے قبل فرانسیسی وزیرخارجہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے یورپی یونین، عرب ممالک اور سلامتی کونسل کے مندوبین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کرچکے ہیں جو فریقین پر بات چیت کی بحالی کے لیے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویے میں لچک پیدا کرنے پر کام کرے گی۔صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے فابیوس نے کہا کہ "چند ہفتوں کے اندر اندر ہم تنازع فلسطین کے دونوں فریقوں، امریکیوں، یورپی مندوبین اور عرب ممالک کے مندوبین کو ایک فورم پر جمع کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر فریقین بات چیت کی بحالی اور قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل پرتیار ہوجاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے طورپر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھیں گے۔"خیال رہے کہ ماضی میں اسرائیلی حکومت فرانس کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کی تجاویز کو مسترد کرتی رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ایک سابقہ بیان میں فرانس کی امن مساعی کو غیر تعمیری قرار دیا تھا۔دوسری جانب فلسطینی صدر کے ترجمن نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی خطے میں امن واستحکام کے قیام اور انتہا پسندی کے تمام مظاہر کے خاتمے کی خاطر ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے فرانس کی جانب سے امن بات چیت کی بحالی کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔


بھارت مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا،عالمی تنظیم برائے انسانی حقوق

نیویارک۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے، حکمران جماعت کے رہنماوں کے مسلم مخالف بیانات باعث تشویش ہیں، بھارت میں سول سوسائٹی گروپس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق حکومت کے ناقدین کو سنگین مقدمات کاسامناکرنا پڑتاہے، بھارت میں ایسے قوانین موجود ہیں جو حکمرانوں اور فوج کو استثنیٰ دیتے ہیں، ایسے قوانین کی وجہ سے حکمرانوں کوکھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔


پناہ گزینوں کا بحران، جرمنی کا نئے اقدامات کا فیصلہ

برلن۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں حکمران اتحاد نے ملک کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد پر قابو پانے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔پناہ گزینوں کے حالیہ بحران کے دوران 2015 میں جرمنی میں 11 لاکھ سے زیادہ پناہ گزین داخل ہوئے ہیں۔اس تجاویز پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماوں کے اہم اجلاس میں اتفاقِ رائے کیا گیا۔اجلاس کے بعد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے جرمن وائس چانسلر سگمار گیبریئل کا کہنا تھا کہ وہ پناہ گزین جن کا درجہ محدود ہوگا وہ دو برس تک اپنے رشتہ داروں کو جرمنی نہیں بلا سکیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمنی الجزائر، مراکش اور تیونس کو محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد ان ممالک کے شہری جرمنی میں پناہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔مراکش نے جرمن وائس چانسلر کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ایسے باشندوں کو واپس قبول کرے گا جو غیرقانونی طور پر جرمنی میں داخل ہوئے ہوں گے۔سگمار گیبریئل نے ایسے پناہ گزینوں کی ان کے متعلقہ ممالک میں واپسی کا عمل بھی تیز کرنے کا اعلان کیا جن کی جرمنی میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ن تجاویز کی جرمن پارلیمان اور حکومت سے منظوری ضروری ہے۔پناہ گزینوں کے معاملے پر جرمنی میں حکمران اتحاد میں کھنچا واضح ہے اور اس اتحاد کا حصہ کرسچیئن سوشل یونین کا کہنا ہے کہ اگر پناہ گزینوں کی آمد کے معاملے سے فیصلہ کن انداز میں نہ نمٹا گیا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔خیال رہے کہ سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر جرمن شہر کولون میں پیش آنے والے تشدد اور جنسی حملوں کے واقعات کے بعد بھی ملک میں پناہ گزینوں کے خلاف جذبات بھڑکے ہیں۔ان معاملات کی تفتیش کرنے والے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد میں سے بیشترتارکینِ وطن ہیں اور ان کا تعلق شمالی افریقی اور عرب ممالک سے ہے۔خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے جرمنی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرائم میں ملوث پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے لیے قانون میں تبدیلیاں بھی تجویز کی ہیں۔


ڈزنی لینڈ،نیویارک ہوٹل کے داخلی دروازے پر مسلح شخص گرفتار

ابتدائی تحقیقات سے دہشت گردی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا،پولیس ذرائع

پیرس۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع))ڈزنی لینڈ پیرس کے قریب نیویارک ہوٹل کے داخلی دروازے پر اس مسلح شخص کو دو بندوقوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس 28 سالہ شخص کی قبضے سے قرآن کا نسخہ اور کارتوسوں کا ایک باکس بھی ملا ہے۔ڈزنی لینڈ پیرس کا کہنا ہے کہ دو بندوقوں کے بارے میں سکیورٹی چیکنگ کے دوران معلوم ہوا اور انھوں نے اس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جس نے اس شخص کو کسی مزاحمت کے بغیر گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں کے بعد سے فرانس میں ایمرجنسی صورتحال ہے۔ڈزنی لینڈ پیرس یورپ کا سب سے مقبول سیاحتی مرکز ہے اور یہاں سالانہ ایک کروڑ افراد آتے ہیں۔اس واقعے کے بعد ڈزنی لینڈ معمول کے مطابق سیاحوں کے لیے کھلا ہے۔


زِکا وائرس کے خلاف برازیلی عوام کو متحرک ہونا ہوگا،دلما روسف 

برازیلیہ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)برازیلی صدر دلما روسف نے کہا ہے کہ زکاء وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل کی صدر دلما روسف نے گزشتہ روز عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں زِکا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔صدر روسف کی جانب سے یہ اپیل عالمی ادار صحت کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اسوائرس سے لاحق خطرات اب ہنگامی صورتحال کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر فوج اور اپنے تمام حکام کو متحرک کر رہے ہیں اور یہ یہی ریاستی اور میونسپلٹی کی سطح پر کیا جائے گا۔ مچھر نہ تو اس ملک سے طاقتور ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں جو ان کے خطرے سے آگاہ ہے۔برازیلی صدر نے اپنے وزیرِ صحت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دیے گئے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا کہ برازیل زکا وائرس کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے۔ادھر زِکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے بھی کہا ہے کہ یہ ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے۔ویکسین کی تیاری پر کام کرنے والی ایک کمپنی انوویو فارماسیوٹیکل نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت ویکسین کا تجربہ چھوٹے جانوروں پر کیا جا رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس ویکسین کے تجربے کا عمل رواں برس کی آخری ششماہی میں شروع کیا جا سکتا ہے۔


افریقی ملک مالی دو مختلف حملوں کے دوران 4 فوجی ہلاک 

بماکو ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) افریقی ملک مالی دو مختلف حملوں کے دوران 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ٹِمبکٹو شہرکے نواح میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے ۔بیان کے مطابق دوسرا واقعہ گوا شہر میں اس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پرکسی مسلح گروپ نے اِن حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



برونڈی میں پانچ ممکنہ اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں برونڈی میں پانچ ممکنہ اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی افریقہ کے لئے تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ عینی شاہدین اور سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دارالحکومت بوجمبورا کے مضافات میں پانچ ممکنہ اجتماعی قبریں دیکھی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قتل عام کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔تنظیم نے کہا کہ 11دسمبر کو دارالحکومت میں فوج کے 3 اڈوں پر حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے درجنوں شہریوں کو قتل کیا ہے۔واضح رہے کہ بوجمبورا میں عینی شاہدین نے سکیورٹی فورسز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دسمبر میں درجنوں شہریوں کو قتل کر کے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا۔



امریکا نے 2 لبنانی باشندوں کو بلیک لسٹ کر دیا

واشنگٹن۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے لئے غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی کے الزام میں 2 لبنانی باشندوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد نورالدین اور حامدی ظاہر نے ٹریڈ پوائنٹ انٹرنیشنل نامی کمپنی کے ذریعے حزب اللہ کے علاوہ دیگر ایسے لوگوں کے لیے غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کیں جو پہلے ہی امریکا کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ یہ کمپنی نورالدین کی ملکیت ہے۔ بیان کے مطابق نورالدین نے حزب اللہ اور دیگر مختلف افراد کو مالی فوائد، منی لانڈرنگ، بھاری رقوم کی منتقلی اور کالا دھن فراہم کرنے کے لئے یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھرپور طریقے سے ایک نیٹ ورک استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ایک سو افراد اور کمپنیاں شامل ہیں۔


اوباما نے لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کے پھیلاؤ کی کوششوں کے انسداد کیلئے ہدایات جاری کردیں 

واشنگٹن ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)) امریکا کے صدر براک اوباما نے قومی سلامتی کے مشیروں کو لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کے پھیلاؤ کی کوششوں کے انسداد کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر نے اوباما نے اپنے ایک بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گرد منصوبہ سازوں کا انسداد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا داعش کے شدت پسند منصوبہ سازوں کا انسداد کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیبیا میں حکمرانی کمزور یا محدود ہے اوروہاں داعش محفوظ ٹھکانے قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔دریں اثناء امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے بھی داعش کے لیبیا میں اثرورسوخ کے بارے میں صدر اوباما کی تشویش کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کے جنگجو لیبیا میں تربیتی مراکز قائم کر کے، غیر ملکیوں کی بھرتی اور ٹیکسوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کر کے اپنا حلقہ اثر مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ایل سلوا ڈور کے سابق صدر برہین ہیمرج کے باعث کوما میں چلے گئے

سان سلواڈور۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) ایل سلوا ڈور کے سابق صدر برہین ہیمرج کے باعث کوما میں چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر ملک میں زلزلے کے دوران آنے والی خطیر امدادی رقم میں غبن کے الزام میں گزشتہ 8ماہ سے مقدمہ چل رہا ہے اور انہیں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا تھا ۔ فلور 1999ء سے 2004ء تک ایل سلواڈور کے صدر رہ چکے ہیں۔


رنگلنگ برادر میں کام کرنے والا سب سے چھوٹا ہاتھی وائرس کے باعث ہلاک 

میامی۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے مشہور سرکس رنگلنگ برادر میں کام کرنے والا سب سے چھوٹا ہاتھی ،جس کی عمر دو سال تھی ، وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس کی موت کا اعلان سرکس انتظامیہ نے ایک بیان میں کیا ۔اس موقع پر جانوروں کی حقوق کی تنظیم پیٹا نے ہاتھی کی موت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کی موت کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اس بات کا پتہ چلائے جاسکے کہ کیا وہ وائرس سے مرہ ہے یا سرکس میں اس سے زیادہ کام لیا جاتا تھا ۔مراہوا ہاتھی سرکس کے شائقین میں بہت مقبول تھا۔


کمبوڈیا میں غیرقانونی فصلوں کی کاشت کو روکنے کے لئے 7ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ 

بگوٹا ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)کمبوڈیا کے وزیردفاع جان کارلوس نے کہا ہے کہ ملک میں غیرقانونی فصلوں کی کاشت کو روکنے کے لئے 7ہزار فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبوڈیا کے وزیردفاع جان کارلوس نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ملک غیرقانونی فصلوں کی کاشت کو روکنے کے لئے 7ہزار فوجیوں کو تعنیات کرے گا اورکسانوں کو کوک کی کاشت کے بجائے کوکاؤ بیج کاشت کرنے چاہئیے ۔کارلوس کا کہنا تھا کہ کوکاؤ بیج کی کاشت سے کسان زیادہ منافع کما سکیں گے اور کسانوں کے معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے تشخص میں بھی بہتری ہوگی۔واضح رہے کہ کمبوڈیا دنیا میں سب سے زیادہ کوک کی فصل کاشت کرنے والا ملک ہے اور کوک کی فصل سے ہی کوکین منشیات تیار کی جاتی ہے۔


آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ہونے سے 3افراد ہلاک 

میلبورن۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کا کنہا ہے کہ طیارہ آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے اور طیارے میں دو مرد اور ایک خاتون سوار تھی جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام نے طیارے سے لاشوں کو نکالنے کے بعد ملبے کو اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم کر لی جائیں گی۔


روس اگلے زرعی سال میں روس3کروڑ 30 لاکھ ٹن اناج برآمدکرے گا

ماسکو ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع) روسی وزارت زراعت کے ذرائع کے مطابق اگلے زرعی سال میں روس تین کروڑ تیس لاکھ ٹن اناج برآمد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ زرعی سال یکم جولائی کو شروع ہو جاتا ہے۔ رواں زرعی سال میں جو اکتیس جون کو ختم ہو جائے گی، روس تین کروڑ ٹن اناج برآمد کرے گا۔ یوں اگلے سال روس سے اناج کی برآمد میں نو فی صد اضافہ متوقع ہے۔وزارت زراعت کا اندازہ ہے کہ سن 2016 میں روس میں اناج کی فصل دس کروڑ انچاس لاکھ ٹن ہوگی جبکہ سن 2015 میں دس کروڑ تینتالیس لاکھ ٹن اناج جمع کیا گیا۔


روس کے انتہائی مغربی صوبہ میں نئی مسجد تعمیر کی جائے گی

ماسکو ۔30جنوری(فکروخبر/ذرائع)روس کے انتہائی مغربی صوبہ کالینن گراد کے مرکزی شہر کالینن گراد میں عنقریب مسجد کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گامنصوبے کے مطابق مسجد دس ہیکٹر رقبے والے "میدان اخوت" میں بنائی جائے گی جہاں مسجد کے علاوہ دیگر عبادت گاہیں بھی ہوں گی۔ اس وقت ماہرین یہ کر رہے ہیں کہ مسجد اور دیگر عبادت گاہیں کتنے فاصلے پر تعمیر کی جائیں تاکہ کسی مذہب کے پیرو کاروں کو مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES