Print this page

"روس، امریکا شمالی شام میں فوجی اڈے بنا رہے ہیں"(مزید اہم ترین خبریں)

شامی بحران کے حل کی آڑ میں ماسکو اور واشنگٹن کی غیر علانیہ مسابقت

دبئی ۔ 26جنوری (فکروخبر/ذرائع)یٹلائیٹ سے لی جانے والی تصاویر اور اسٹرٹیجک رپورٹس سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ امریکا اور روس شام کے شمالی علاقے میں فوجی اڈے بنا رہے ہیں۔ دونوں ملکوں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔شامی بحران کا حل تلاش کرنے کی غرض سے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے ہونے والی پے درپے ملاقاتوں کے تناظر میں واشنگٹن اور ماسکو شام کے شمال میں کرد اکثریتی علاقے میں اپنے فوجی ٹھکانے بنانے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے ہیں۔

شام کے مشرقی علاقے اللاذقیہ کے قریب حمیمیم ائرپورٹ پر روسی کنڑول کے علاوہ ماسکو نے شمالی شام کے علاقے القامشلی کے قریبی مھجور ہوائی اڈے پر اپنے فوجی اور انجینئرز بھجوائے ہیں تاکہ رن وے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے اور وہاں فوجی جہاز اتر سکیں۔ اس امر کا انکشاف ترکی سے جاری ہونے والے بیانات اور امریکیوں سمیت شامی حلقوں کی جاری کردہ رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ادھر روس نے ایسے معلومات افشاء کرنے والوں کو 'جاہل' قرار دیتے ہوئے ماسکو کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ معلومات صرف افواہیں ہیں جن کا مقصد شامی سرحد پر ترک افواج کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت پر پردہ پوشی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شام میں پیدا ہونے والا خلا کو ماسکو نے اپنی فوجی موجودگی سے پر کرنے کی جو کوشش کی ہے اس کا احساس اب امریکا کو بھی ہو چلا ہے اسی لئے وہ شام میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ سیٹلائیٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں شامی گورنری الحسکہ کے علاقے الرمیلان میں فوجی بیس صاف دکھائی دیتی ہے۔ اسی امر کا انکشاف شام کے لئے انسانی حقوق کی آبزرویٹری نے بھی اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ امریکی کی سپیشل فورس اور دیگر ماہرین ابو حجر ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں تبدیل کر رہے ہیں۔امریکی وزارت دفاع ان رپورٹس کی تردید کرتا ہے۔ نیز امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فوج بھی ایسی خبروں کی صحت سے انکار کرتی چلی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے رن وے میں توسیع کا مقصد غیر فوجی ہے تاکہ انسانی امداد لے کر آنے والے جہاز وہاں بآسانی اتر سکیں۔


امریکہ: 7.1 شدت کے زلزلے سے کانپا الاسکا:4 مکان تباہ

امریکہ،26جنوری (فکروخبر/ذرائع) زلزلے کے لحاظ سے حساس مانے جانے والے امریکہ کے الاسکا Alaska میں آئے 7.1 شدت کے زلزلے کی وجہ سے علاقے کے باشندوں میں گھبراہٹ پھیل گئی. زلزلے کے جھٹکوں سے دیواروں پر رکھا سامان گر گیا- لیکن ان جھٹکوں کی وجہ سے کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے.Kenai میں چار مکان زلزلے کے چلتے لگی آگ یا دھماکوں میں تباہ ہو گئے، لیکن اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا. الاسکا کے Alaska's state seismologist, Michael West نے اسے ریاست کے جنوب مرکزی علاقے میں کئی دہائیوں میں آیا اب تک سب سے شدید زلزلہ قرار دیا ہے.الاسکا میں اکثر طویل مدت تک کے اور اس سے بھی زیادہ شدت کے زلزلے آتے ہیں.


ہنگامی صورت حال میں اتارا گیا امریکی ہوائی جہاز، سات زخمی

سینٹ جانس،26جنوری (فکروخبر/ذرائع) میامی سے ملنے جا رہے 'امریکن ایئر لائنز' کے ایک طیارے کو Air turbulence کی وجہ سے ہنگامی صورت حال میں نیو فاؤنڈ لینڈ Newfoundland میں اتارا گیا، جس کے بعد سات لوگوں کو ایک ہسپتال میں لے جایا گیا. امریکی طیارہ کو اتوار کو کینیڈا کے مشرقی ساحل صوبے میں محفوظ اتارا گیا.مریکن ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ تین فلائٹ اٹینڈنٹ اور چار مسافروں کو انکوائری کے لئے ہسپتال لے جایا گیا.


شمالی کیمرون میں 3 خود کش حملوں میں 29 افراد ہلاک

کیمرون،26جنوری (فکروخبر/ذرائع)کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیمرون میں نائیجیریا کی سرحد کے قریبی گاؤں بوڈو میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے کئے گئے، پہلا حملہ ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا حملہ مارکیٹ کے اندر اور داخلی راستے اپر کیا گیا۔کیمرون کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔