dushwari

برفانی طوفان امریکہ کی مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا ٗ(مزید اہم ترین خبریں )

ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی ٗ 10ہزار سے زائد پروازیں منسوخ 

واشنگٹن ۔24جنوری(فکروخبر/ذرائع) برفانی طوفان امریکہ کی مشرقی ساحی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد19ہوگئی ٗ 10ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ٗ طوفان میں شدت آنے کاامکان ہے ٗ گیارہ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ٗلوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پرپابندی عائد کر دی گئی ٗڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ٗ سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ٗ 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ۔امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 11ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ٗواشنگٹن ڈی سی ٗ جارجیا ٗ ٹینیسی ٗ شمالی کیرولائناٗورجینیا ٗ میری لینڈ اور پینسلوینیا سمیت 11ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی واشنگٹن کی میئر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ٗ

برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ٗ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ٗطوفان سے 8کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان اور تیز ہواوں کے خطرے کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد ریاستوں میں ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل کردی گئی ، طوفان کے باعث 8 کروڑ سے زائد افراد متاثر ٗڈھائی لاکھ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ٗ ٹریفک کا نظام درہم برہم ، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے،جس کے باعث نیو یارک سٹی میں ڈھائی فٹ تک برفباری ہوسکتی ہے ٗنیویارک سٹی کے تمام پل اور سرنگیں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث نیو یارک میں ایمرجنسی لگا کرگاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ٗیونائٹڈ ایئرلائنز نے پیر تک واشنگٹن کے لیے تمام پروازیں بند کردیں۔یونائیٹڈ ایئرلائنز کا نیویارک کیلئے محدود پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شروع ہونے والے برفانی سلسلے میں کو شدت دیکھی گئی اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف ریاستوں میں ڈھائی فٹ سے زائد برف پڑ چکی تھی۔قومی موسمیاتی سروس کے مطابق نیویارک سٹی کے سینڑل پارک میں 64 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔میئر کے بقول اب کاروبار بند کرنے اور اپنے ملازمین کو فوری طور پر گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو سڑکوں پر موجود پائے گئے اْنھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔


شام ٗ دیرالزور کے قریب فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے 

دمشق ۔24جنوری(فکروخبر/ذرائع)شام کے مشرقی شہر دیرالزور کے قریب فضائی کارروائیوں میں 30 سے زائد شہری مارے گئے شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم کے مطابق داعش کے زیر تسلط خاشام نامی قصبے میں یہ فضائی کارروائی روس یا شامی لڑاکا طیاروں نے کی۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے حالیہ دنوں میں تیل کی دولت سے مالا مال دیرالزور پر قبضہ کرنے کے لیے پرتشددکارروائیوں میں پانچ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا ۔



کینیڈا کے سکول میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ، 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد

ٹورانٹو۔ 24 جنوری (فکروخبر/ذرائع) کینیڈا میں4افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں ایک 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا مغربی صوبے سسکیچوئن کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول سمیت دو مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک کرنے کے معاملے میں 17 سالہ لڑکے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب لا لوچے کمیونٹی سکول اور ایک دیگر مقام پر فائرنگ کر کے 17 سالہ ڈین فونٹین اور اس کے 13 سالہ بھائی ڈریڈن کو ہلاک کیا، اس کے بعد اس نے سکول کا رخ کیا اور وہاں 25 سالہ ٹیچر ایڈم وڈ اور 21 سالہ ٹیچر میری جین ویئر کوقتل کیا۔ فائرنگ کے باعث 7 زخمی بھی ہوئے ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمری کی وجہ سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے ترجماں کا کہنا ہے کہ ملزم کو آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


عرب ممالک کا شعبہ سیاحت کی بحالی کیلئے چینی سیاحوں بارے غور 

میڈرڈ ۔ 24 جنوری (فکروخبر/ذرائع) عرب ممالک نے سیکورٹی خدشات کے باعث خراب ہونے والے اپنے شعبہ سیاحت کی بحالی کیلئے چینی سیاحوں کو راغب کرنے بارے غور شروع کردیا۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی عرب اقوام نے گزشتہ روز سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ختم ہونے والے میلے میں اس بات پر غور کیا کہ تیونس، مصر اور دوسرے ملکوں میں داعش اور دوسرے گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیکورٹی خدشات کے باعث علاقے کی تباہ حال سیاحت کی صنعت کو کس طرح بحال کیا جائے۔اس موقع پر مصر کے وزیر سیاحت ہشام زوزو نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں داعش اور دیگر عسکریت پسند گروپوں کے حملوں کے باوجود ملک میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ 2014 ء میں 60 ہزار چینی سیاحی مصر آئے جبکہ 2015 ء میں ان کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ (ایک لاکھ پینتیس ہزار)حالانکہ اس دوران بڑی تعداد میں دہشتگردی کے واقعات بھی وقوع پذیر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بہتری کی ایک وجہ مصری حکومت کی جانب سے چین سے مصر تک چارٹرڈ پروازوں کی اجازت دینا بھی ہے۔یاد رہے کہ ستمبر میں مصر کی سیکورٹی فورسز نے میکسیکو کے آٹھ سیاحوں کو غلطی سے ہلاک کردیا جبکہ ایک ماہ بعد ملک کے علاقے سینائی میں عسکریت پسندوں نے ایک روسی مسافر طیارہ مارگرایا جس میں اس پر سوار 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس کے بعد پروازوں کی تعطلی کے نتیجے میں 80 ہزار روسی اور 20 ہزار سے زیادہ برطانوی سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔


اردن کی سیکورٹی فورسز کا داعش کے 12 مشتبہ ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

عمان ۔ 24 جنوری (فکروخبر/ذرائع) اردن کی سیکورٹی فورسز نے داعش کے 12 مشتبہ ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اردون کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز شام اور اردن کی سرحد پر سیکورٹی فورسز نے شام سے آنے والے داعش کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا ۔ اردنی حکام کے مطابق اس واقعہ میں داعش کے 12 ارکان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ شام اور اردن کا سرحدی علاقہ زیادہ تر صحرائی علاقے پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں اس وقت 17 ہزار کے قریب شامی مہاجرین محصور ہیں۔


جزیرہ کارن کے قریب سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا بحری جہاز ڈوبنے سے تیرہ افراد ہلاک 

ماناگوا ۔ 24 جنوری (فکروخبر/ذرائع) امریکہ اور وسطی امریکی سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا بحری جہاز نکارا گوا کے کیریبین جزیرے کارن کے قریب ڈوب جانے سے13 کوسٹاریکن شہری ہلاک ہوگئے۔نکارا گوا کی حکومت کی ترجمان اور خاتون اول روساریو موریلو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس جہاز میں 32 مسافر سوار تھے جن میں سے تیرہ ہلاک ہوگئے جوکہ تمام کوسٹاریکا کے شہری ہیں تاہم باقی افراد کو بحفاظت جزیرہ کارن پر منتقل کرلیا گیا۔ادھر کوسٹاریکا کی وزارت خارجہ نے اپنے 9 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ دو امریکی شہری ہیں۔ایک بیان میں اس کا کہنا تھا کہ جہاز پر سوار 25 کوسٹاریکن شہری سوار تھے اس کے علاوہ چار مسافر امریکی جبکہ تین کا تعلق نکاراگوا سے تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاز کا کپتان جوکہ مالک بھی ہے ، کو گرفتار کرکے واقعے بارے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


ہیٹی میں صدارتی رن آف الیکشن کے التواء کیخلاف ہزاروں شہریوں کا احتجاج، صدر سے استعفے کا مطالبہ 

پورٹ او پرنس ۔ 24 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ہیٹی میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے التواء کیخلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صدر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں شہری دارالحکومت پورٹ اوپرنس کی سڑکوں پر نکل آئے جنھوں نے ٹائر جلا کر ٹریفک کو معطل کردیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ اپنی مدت پوری کرنے والے صدر مچل مارٹیلی نے رن آف الیکشن کو رکوا رکھا ہے اس لیے وہ فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ادھر ملک کے انتخابی حکام نے جمعے کے روز سیکورٹی خدشات کے باعث اتوار کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخاب کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر مظاہرین نے سخت غصے کا اظہار کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے دوران بھی حکومتی حمایت یافتہ امیدوار جوونل موئز کے حق میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES