dushwari

حزب اللہ، اور بشار شامیوں میں بھوک بانٹنے لگے(مزید اہم ترین خبریں )

دبئی ۔ ۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)#ہلال_احمر کی بین الاقوامی کمیٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈومینک اسٹیل ہارٹ نے #مضایا اور #شام کے دیگر علاقوں کے محاصرے کو قرونِ وسطیٰ کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بین الاقوامی تنظیم کو مضایا میں درپیش بدترین حالات اور شام کے دیگر علاقوں میں #حزب_اللہ، #بشار_الاسد اور #داعش کی ملیشیاؤں کی جانب سے مسلط محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہی۔شامی علاقوں میں صبح شام راکٹوں اور دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرموں کا گرنا معمول بن چکا ہے، ساتھ ہی ساتھ ان علاقوں کا غیر انسانی محاصرہ جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے۔

ہلال احمر نے امید ظاہر کی ہے کہ مضایا، کفریا اور الفوعہ میں امدادی سامان کے داخل ہونے سے دیگر علاقوں میں بھی محاصرہ اٹھائے جانے کی راہ ہموار ہوگی۔شامی حکومت اور اس کے حلیفوں نے #دمشق کے نزدیک واقع شہر معضمیة الشام، فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک، داریا شہر، کناکر اور الزبدانی سے لبنانی سرحد کے قریب واقع مضایا قصبے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ الغوطہ الشرقیہ میں دوما شہر کا سخت محاصرہ جاری ہے۔ادھر حزب اللہ اور حکومت کی ملیشیاؤں نے القلمون کے راستے پر واقع قصبے التل کے علاوہ #حمص میں الحولہ، تلبيسہ، الرستن اور الوعر شہروں کو بھی محاصرے کی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جہاں تک داعش تنظیم کی بات ہے تو وہ مشرقی القلمون میں دو قصبوں جیرود اور رحیبہ کے محاصرے میں شریک ہے جب کہ دیر الزور میں بھی کئی محلے محاصرے میں گھرے ہوئے ہیں۔اس دوران "ٹیلی گراف" اخبار نے محاصرے کا سامنا کرنے والے درجنوں علاقوں میں دس لاکھ سے زیادہ شامی باشندوں کے غذائی قلت کا شکار ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے محاصرے میں گھرے افراد کو درپیش فاقہ کشی کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔


مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ٗدرجنوں زخمی 

طویل جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کورہاکرلیا گیا ٗفورسز نے ہوٹل کا کنٹرول سنبھال لیا 

واگا ڈوگو ۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد کی جانب سے ہوٹل پرحملہ کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ٗ حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیاطویل جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کورہاکرلیا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برکینافاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا ٗ متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔یرغمال بنائے گئے افراد میں امریکی اور فرانسیسی فوجی بھی شامل تھے۔ ملزموں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد یرغمالیوں کورہا کروالیاگیا میڈیارپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کا کنٹرول سنبھال لیا ادھر شدت پسند گروہ القاعدہ ان اسلامک مغرب نامی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


ایران کی بلیسٹک میزائل تجربے جیسی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ٗوائٹ ہاؤس 

واشنگٹن ۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ ایران کی بلیسٹک میزائل تجربے جیسی سرگرامیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ترجمان کے مطابق ایران کی بلیسٹک میزائل تجربے جیسی سرگرامیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ان سرگرمیوں پر ایران کو پابندیوں کا سامناہو سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران میں قیدامریکی شہریوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


فرانس میں درد کی نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کردیا 

پیرس ۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کردیا ہے تاہم دواساز کمپنی کا اصرار ہے کہ اس نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو مدِنظر رکھا تھا۔فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ شمال مغربی فرانس میں واقع حکومت سے منظور شدہ ایک نجی لیبارٹری میں بعض لوگوں پر بھنگ والی گولی کا آزمائشی استعمال کیا گیا تھا واقعہ کے بعد اس دوا کے تجربے کو روک دیا گیا ہے ٗتجربے میں کل 90 لوگوں کو شامل کیا تھا۔رینیس کے ہسپتال میں موجود نیورولوجسٹ گائلز ایڈن کے مطابق اس دوا کا کوئی تریاق معلوم نہیں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں زیرِ علاج پانچ میں سے تین مریضوں کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ دوا بھنگ سے بنی ہے اور وزارتِ صحت نے اسے مسترد کیا تھا رپورٹ کے مطابق یہ دوا پرتگالی کمپنی بی ایل نے تیار کی ہے جن لوگوں نے اس دوا کے تجربے کے لیے اپنی خدمات پیش کی تھی انھیں دوبارہ بلایا گیا ہے ٗ پراسیکیوٹر کے دفتر میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملک کی وزیرِ صحت میریسول تورینی نے واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تجربے میں شامل افراد کی زندگی کو بے رحمانہ طریقے سے درہم برہم کردیا ہے وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ دوا کی آزمائش کا پہلا مرحلہ جاری تھا جسے روک دیا گیا ہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ مائیک سے الجھ پڑے ٗپیسے نہ دینے کی ہدایت

واشنگٹن۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدارتی انتخاب لڑنے کے ری پبلکن خواہش مند امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس بار ساؤنڈ سسٹم والے سے ناراض ہوگئے۔انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بار بار مائیک نے پریشان کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ اہم ملکی مسائل سے جمپ کرکے مائیک کے مسائل پر الجھ پڑے۔ مائیک کو خوب سنائیں پھر اپنے عملے سے کہا مائیک والے کو پیسے نہ دئیے جائیں۔


عراق ٗ امریکی فضائی حملے میں دہشت گردی کے لئے استعمال کئے جانے والی رقم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا

بغداد۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)عراق میں امریکی فضائی حملے میں دہشت گردی کے لئے استعمال کئے جانے والی رقم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے فضائی کارروائی عراق کے شہر موصل میں چند روز قبل کی گئی ۔امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔پینٹاگون کے مطابق عمارت میں داعش تنظیم اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے رقم محفوظ تھی ۔ حکام نے کہاکہ بمباری کے بعد داعش کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے 


نیروبی ٗالشباب کا افریقی بیس پر حملہ ٗ 60 فوجی ہلاک 

الشباب نے 2روز کے دوران 2افریقی قصبوں پر قبضہ کرلیا ٗ حکام کی تصدیق 

نیروبی۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب نے افریقی یونین پر حملہ کرکے 60فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ جنگجوؤں نے 2قصبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔حکام کے مطابق درجنوں جنگجوؤں نے جنوب مغرب میں قائم افریقی یونین کے اڈے پر حملہ کردیا اور کمپاؤند میں گھس گئے جہاں جنگجوؤں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔دوسری جانب حکام نے تصدیق کی کہ الشباب نے 2روز کے دوران 2افریقی قصبوں پر قبضہ کرلیا ہے ادھر الشباب نے مرکہ کے باہر افریقی یونین کے قافلے کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے افریقی یونین کے قافلے کو نقصان پہنچا۔ 


سلامتی کو یقینی بنانے والے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے ٗٹیڈ کروز

واشنگٹن۔16جنوری(فکروخبر/ذرائع)امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ امریکا کو ایسے کمانڈر انچیف کی ضرورت ہے جوکہ سلامتی کو یقینی بنائے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان ممالک سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں، ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے ۔


ایکواڈور میں ذکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کویٹو ۔ 16 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ایکواڈور میں ذکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکواڈور کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ذکا وائرس سے 2مقامی افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک 23سالہ خاتون اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4غیر ملکی افراد ،جن کا تعلق لاطینی امریکا کے ممالک سے تھا ، میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ذکا وائرس ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور اس سے متاثرہ مریض کو تیز بخار اور جوڑوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے، یہ ڈینگی مچھر کے مشابہہ ہوتا ہے۔


ارجنٹائن کے نومنتخب صدر کا اپنی تنخواہ رفاحی ادارے کو دینے کا اعلان 

بیونس آئرس ۔ 16 جنوری (فکروخبر/ذرائع) ارجنٹائن کے نومنتخب صدر موکریسیو میکری نے اپنی تنخواہ رفاحی ادارے کو دینے کا اعلان کے دیا۔ ارجنٹائن کے مقامی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر موکریسیو میکری جن کا تعلق ایک کاروباری امیر گھرانے سے ہے، نے اپنی پوری تنخواہ دارلحکومت بیونس آئرس کے ایک رفاحی ادارے جو روزانہ 1800غریب افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے کو دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ میکری اس سے قبل بیونس آئرس کے مئیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی وہ اپنی پوری تنخواہ اسی رفاحی ادارے کو دیتے تھے۔


امریکی سپریم کورٹ نے ورجینیا کے سابق گورنر کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی

واشنگٹن ۔ 16 جنوری (فکروخبر/ذرائع) امریکی سپریم کورٹ نے ورجینیا کے سابق گورنر کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے ورجینیا کے سابق گورنر روبرٹ میکڈونل کی جانب سے دائر کردہ اپیل منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کرپشن کیس کی سماعت ضرور کرینگے۔61سالہ روبرٹ میکڈونل پر الزام ہے کہ 2014میں جب وہ ورجینیا کے گورنر تھے تو انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے ایک مقامی کاروباری شخص کو بینک سے قرضہ دلوانے کے عوض اس سے مختلف مراعات حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ میکڈونل اور ان کی اہلیہ اس کرپشن کیس میں 2سال جیل میں گزار چکے ہیں اور مقامی عدالت کی جانب سے ان کی اپیل کی درخواستیں مسلسل التواء کا شکار تھیں۔


جاپان میں ٹریفک کے حادثہ میں 14افراد ہلاک

ٹوکیو ۔ 16 جنوری (فکروخبر/ذرائع) جاپان میں ٹریفک کے حادثہ میں 14افراد ہلاک ہوگئے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز سیاحتی قصبہ کارو ایزوا کے قریب سیاحتی مقام جانے والے نوجوانوں کی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ۔ اس واقعہ میں 14افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ۔ مرنے والے افراد کی عمریں 16 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان تفریحی مقام پر سکی کرنے کیلئے جارہے تھے۔ حکام نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


سری لنکا کے وزیراعظم کا تامل اقلیت کووسیع تر سیاسی اختیارات دینے کا اعلان

کولمبو ۔ 16 جنوری (فکروخبر/ذرائع) سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگے نے تامل اقلیت کو سیاسی اختیارات دینے کا یقین دلایا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق جزیرہ نما جافنا میں ہندوؤں کے تہوار پونگل کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگے نے کہا کہ تامل اقلیت کو نئے آئین کے تحت وسیع تر اختیارات دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے وہ تاملوں کو ان کے تمام سیاسی حقوق دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث سیکیورٹی اہلکاروں اور تامل باغیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں نئے آئین کے مسودے پرکام ہورہا ہے ۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES