dushwari

چند سالوں میں اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا، تحقیقی رپورٹ (مزید اہم ترین خبریں )

اس وقت امریکا میں 33 لاکھ مسلمان بستے ہیں اور ان کی تعداد 2050 تک دْگنی ہوجائے گی

نیویارک۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع) اسلام دنیا کے مختلف غیر مسلم ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام تر منفی پروپیگنڈا کے باوجود لوگ اب بھی اپنی زندگی میں تمام مسائل کا حل اسلام میں تلاش کرتے نظر آرہے ہیں اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکا میں 33 لاکھ مسلمان بستے ہیں اور ان کی تعداد 2050 تک دْگنی ہوجائے گی جب کہ مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو ان کی تعداد یہودیوں سے بھی بڑھ جائے گی اور اسلام 2040 تک امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا۔

اسی طرح ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم امریکن آبادی کا تناسب بھی ایک فیصد سے بڑھ کر دْگنا ہوجائے گا۔تحقیق کے مطابق 2010 سے 2015 کے درمیان مسلمان آبادی میں نصف اضافہ تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہے جب کہ مسلمانوں میں پیدائش کا تناسب بھی دیگر مذاہب کی آبادیوں سے زیادہ ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ شہروں میں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی زیادہ ہے تاہم مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔


عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ گراوٹ،روس کے لئے وبال جان بن گئی، 

ماسکو۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ گراوٹ،روس کے لئے وبال جان بن گئی،روان برس کے بجٹ پر نظر ثانی کرنی پڑے گی،روسی حکومت کی آمدن کا آدھے سے زیادہ حصہ تیل اور گیس پر ٹیکس سے حاصل ہوتا ہے۔روس کے میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں عارضی گراوٹ روس کے لئے وبال جان بن گئی ہے جس کو اپنے رواں سال کے بجٹ میں نظر ثانی کرنی پڑے گی کیونکہ روس کی حکومت کی آمدن کا نصف سے زائد حسہ تیل اور گیس پر حاصل ہونے والے ٹیکسوں پر مبنی ہے۔گذشتہ سال اکتوبر میں روس کا سنہ 2016 کے لیے وفاقی بجٹ تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل کی بنیاد پر منظور ہوا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ غیر حقیقی ہے۔نئی صورتحال پر روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیو نے متنبہ کیا ہے کہ کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں ایسے ہی کم ہوتی رہیں تو ملک کو بدترین اقتصادی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری اداروں کو گذشتہ سال کی پالیسی کے تحت اپنے اخراجات میں دس فیصد کمی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اخراجات میں اس کمی کے ذریعے سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔روس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ روسی بجٹ کو صرف 82 ڈالر فی بیرل پر ہی متوازن کیا جا سکتا ہے۔ادھر وزیر اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ روس کو پہلے ہی اشیا کی کم قیمتوں کا سامنا ہے جن میں تیل کی قیمت 15 یا 20 ڈالر فی بیرل ہے۔واضح رہے کہ تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر سے بھی کم ہو گئی تاہم اب یہ قیمت دوبارہ بڑھ ہو رہی ہے۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 29 اعشاریہ نو چھ پر پہنچی تاہم پھر دوبارہ 30 اعشاریہ دو دو پر چلی گئی۔خیل رہے کہ گذشتہ 15 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


اٹلی کا بھارتی ماہی گیروں کے قتل میں ملوث اپنے فوجی کو واپس نئی دہلی بھیجنے سے روکنے کا عندیہ 

روم۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع) اٹلی نے بھارتی ماہی گیروں کے قتل میں ملوث اپنے فوجی کو واپس نئی دہلی بھیجنے سے روکنے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے قتل کے مقدمے کے ملزم اطالوی فوجی مقدمے کی سماعت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔اطالوی فوجی میسی میلیانو لتوری پر سنہ 2012 میں دو بھارتی ماہی گیروں کے قتل کا الزام ہے اور انھیں خراب صحت کے پیش نظر مزید اٹلی میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔گذشتہ سال ایک بھارتی عدالت نے میسی میلیانوں لتوری کو دل کے آپریشن کے بعد کچھ عرصے کے لیے اٹلی جانے کی اجازت دی تھی۔اطلاعات کے مطابق جمعے کو ان کی بھارت واپسی متوقع تھی۔لتوری اور ان کے ساتھ فوجی سلواتوری گیرونی پر دو بھارتی ماہی گیروں کے قتل کا الزام ہے اور دونوں کی ضمانت پر رہائی کی عرضی عدالت میں شنوائی کے لیے پڑی ہے۔اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کی سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے صدر نیکولا لتوری کا کہنا ہے کہ میسی میلیانوں لتوری بھارت واپس نہیں جائیں گے، اور اس کے علاوہ سلواتوری گیرونی کی واپسی کے بارے میں بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے جب اٹلی کے وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خارجہ سے سینیٹر کے بیان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو انھوں نے نہ تو اس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔یاد رہے کہ یہ فوجی بھارت کے جنوبی ساحل کیرالہ میں اٹلی کے ایک تیل بردار جہاز کی نگرانی پر مامور تھے جب انھوں فائرنگ کی جس میں دو لوگ ہلاک ہو گئے۔بھارت نے ملزمان کی سزائے موت کو خارج کر دیا تھا جبکہ ان کے خلاف قزاقی کے قوانین کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔اٹلی کا ہمیشہ سے یہ کہنا رہا ہے کہ چونکہ یہ واقعہ بین الاقوامی سمندر میں ہوا ہے اس لیے اس سلسلے کی عدالتی کارروائی اٹلی میں ہونی چاہیے۔


اوباما پیوٹن ٹیلی فون رابطہ، عالمی بحران اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر براک اوباما نے بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر کئی ایک معاملات پر گفتگو کی۔وائٹ ہاس کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماں نے شام میں خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے جاری کوششوں اور یوکرین میں جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد پر گفتگو کی۔وائٹ ہاس ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ، انھوں نے خاصے وقت تک روسیوں کی جانب سے علیحدگی پسندوں کی حمایت بند کرنے کی ضرورت پر بات کی، جس کے باعث اس وقت یوکرین عدم استحکام کا شکار ہے۔روس کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت یوکرین کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔دونوں سربراہان نے شام میں خانہ جنگی کے معاملے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے زیر سایہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا، جس میں صدر بشار الاسد کا مستقبل اہم پیچیدہ نکتہ بنا ہوا ہے۔امریکہ روس پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ اسد کی حمایت بند کرے اور اسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی گروہوں پر بم حملے بند کرے۔اوباما اور پیوٹن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ جوہری تجربے کے معاملے پر گفتگو کی، جس سلسلے میں، انھوں نے مضبوط اور متحد بین الاقوامی اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔روس نے کہا ہے کہ داعش کے شدت پسند گروہ اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کو تقویت دینے کے لیے امریکہ اور روس کے مابین بہتر فوجی رابطوں کی ضرورت ہے۔


تیل کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو ملک کو بدترین اقتصادی صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ٗ روسی وزیر اعظم 

ماسکو ۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع)روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدو نے کہا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں ایسے ہی کم ہوتی رہیں تو ملک کو بدترین اقتصادی صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے، اس صورتحال میں روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظرثانی کرنا پڑے گی، روسی حکومت کی آمدنی کا آدھے سے زیادہ حصہ تیل اور گیس پر ٹیکس سے حاصل ہوتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری اداروں کو اپنے اخراجات میں 10 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ روس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ روسی بجٹ کو صرف 82 ڈالر فی بیرل پر متوازن رکھا جا سکتا ہے۔


ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دور ان گرکر تباہ ٗ پائلٹ اور معاون ہلاک 

تہران ۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع ) ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحر اومان کے قریب جاہ بہار بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ہوا باز اور اس کا معاون دونوں ہلاک ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نارے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم خبر رساں ایجنسی کی جانب سے امریکی ساختہ ’ایف 4‘ فینٹوم طیارے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ فوجیوں کی تربیت کی غرض سے امریکہ میں یہ طیارے 1970ء کے عشرے میں بنائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔العربیہ کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میرشکاری کے مطابق تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں،’ایف 4‘ نامی تربتی طیارہ منگل کو مسلح افواج کے’کنارک‘ کے مقام پر قائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضاء میں اڑا اور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔


جاپان کے شمالی جزیروں ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے 

ٹوکیو۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع ) جاپان کے شمالی جزیروں ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے 750 کلومیٹر جنوب کی طرف ہے ٗ زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔حالیہ زلزلے کے بعد پہلے سونامی وارننگ جاری کردی گئی تھی تاہم بعد میں وارننگ واپس لے لی گئی اور جاپانی حکام نے سونامی وارننگ کی تردید کردی۔واضح رہے کہ 2011 میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ٹوکیو میں سونامی آگیا تھا جس کی وجہ سے بہت سے مالی نقصان کے علاوہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا تھا اور 15 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے 


عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت عارضی طور پر 12 سال کے دوران سب سے کم ترین سطح پر دیکھی گئی

نیویارک ۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع)عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت عارضی طور پر گذشتہ 12 سال کے دوران سب سے کم ترین سطح پر دیکھی گئی۔گزشتہ روز تیل کی فی بیرل قیمت 30 ڈالر سے بھی کم ہو گئی تاہم اب یہ قیمت دوبارہ بڑھ رہی ہے۔برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 29 اعشاریہ نو چھ پر پہنچی تاہم پھر دوبارہ 30 اعشاریہ دو دو پر چلی گئی۔خیل رہے کہ گذشتہ 15 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس سے قبل روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیو نے متنبہ کیا تھا کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے روس کو رواں برس اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنی پڑیگی۔گذشتہ سال اکتوبر میں روس کا 2016 کے لیے وفاقی بجٹ تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل کی بنیاد پر منظور ہوا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ غیر حقیقی ہے۔


امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کی عراق میں آمد ہوچکی ہے 

ٗداعش کے خلاف عراقی افواج کی مدد کرینگے ٗ وزیر دفاع ایش کارٹر 

واشنگٹن ۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع )امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کی عراق میں آمد ہوچکی ہے، اور وہ داعش کے مضبوط ٹھکانوں کو ہدف بنانے کے لیے عراقی افواج کی مدد کریں گی۔امریکی وزیر دفاع نے اس بات کا اعلان کنٹکی میں واقع فورٹ کیپ بیل میں کیا جہاں وہ 101ویں ایئربورن ڈویژن کی فوج سے مخاطب تھے جو بہت جلد عراق میں تعینات ہوں گے۔انھوں نے تفصیلی منصوبے کے بارے میں بتایا جس کے تحت عراق اور شام میں داعش کے وسیع خطے کو بازیاب کرنا شامل ہے جہاں شدت پسندوں نے ایک مذہبی خلافت کے قیام کا دعویٰ کیا ۔کارٹر نے کہاکہ صدر اوباما کچھ کر دکھانے کے عزم پر قائم ہیں ایسے میں جب مواقع پیدا ہورہے ہیں جو کارگر ہوں اور جو دشمن کا صفایا کرنے میں مدد دیں جب تک کہ داعش کو شکست فاش نہیں دی جاتی‘۔


الجزیرہ امریکہ کا کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان

معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا ٗ چیف ایگزیکٹو افسرال اینسٹی 

نیویارک۔14جنوری(فکروخبر/ذرائع )الجزیرہ امریکہ نے اپنے کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزیرہ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو افسر ال اینسٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔خیال رہے کہ الجزیرہ امریکہ کا افتتاح 2013 میں ہوا تھا اور اسے سنجیدگی سے سی این ایس اور فاکس نیوز کے متبادل جگہ بنانے کا عزم کیا گیا تھاقطری براڈکاسٹر نے لاکھوں ڈالر امریکی صحافیوں کو چینل میں شامل کرنے پر لگائے تاہم وہ ناظرین کی توجہ اپنے نیوز پروگرام کی جانب مبذول کروانے کی تگ و دو کرتے رہے۔انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ وہ رواں برس اپریل میں چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد امریکہ میں اپنی آن لائن کوریج کو بڑھائیگاالجزیرہ امریکہ نے سابق امریکی نائب صدر الگور کے کرنٹ ٹی وی کی جگہ لی تھی۔ انھوں نے اسے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔یہ چینل چھ کروڑ امریکی دیکھ سکتے تھے۔ اس کی ریٹنگ کے مطابق گذشتہ برس اسے 19000 افراد نے دیکھایہ چینل امریکہ کے بڑے نیوم نیٹ ورک کے مقابلے میں کم ریٹنگ کا حامل تھاچینل کو اندورنی طور پر بھی افراتفری کا سامنا رہا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES