dushwari

روم:18؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اُس کے متعین فوجیوں کی تعداد نصف کر دی جائے گی۔ عراقی سرزمین پر اِس وقت پندرہ سو اطالوی فوجی موجود ہیں۔ روم کی حکومت اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس طلب کر کے انہیں انٹرنیشنل فوجی مِشن نائجر میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ موصل ڈیم کی حفاظت پر متعین پانچ سو اطالوی فوجیوں کی تعداد بھی نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عراق میں اطالوی فوج کی ذمہ داریوں میں مقامی فوج اور پولیس کی تربیت کرنا شامل ہے۔ اطالوی پارلیمنٹ نے نائجر میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

سڈنی:17؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع): آسٹریلوی پولیس نے کوریائی نژاد شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر شمالی کوریا کے لیے میزائل کے پرزے اور کوئلے کی بلیک مارکیٹنگ کرنے کا الزام ہے۔آسٹریلوی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل گاگن نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سڈنی سے کوریائی نژاد آسٹریلوی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر شمالی کوریا کا ایجنٹ ہونے کا الزام ہے۔59 سالہ ملزم چان ہان چوئی گزشتہ 30 سال سے آسٹریلیا میں رہائش پزیر ہے اور اسے آسٹریلوی شہر سڈنی کے مضافاتی علاقے ایسٹ ووڈ سے گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ   :17؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔یہ حملہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر پر اتوار کی صبح کیا گیا جہاں مذہبی عبادات کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔بلوچستان کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے مطابق ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو کم از کم دو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کوشش کی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES