dushwari

ڈیوس کپ ٹائی 12 ستمبر سے شہر بنگلور میں شروع ہوگا

نواک جوکووچ کی آرام کی غرض سے شرکت سے معذرت 

نئی دہلی ۔ 09 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی 12 ستمبر سے شہر بنگلور میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں بھر پور شرکت کی وہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم وہ آرام کی غرض سے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ میں سربیا کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواک جوکووچ نے آرام کی غرض سے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ فیڈریشن کی مطابق جانکو ٹپساروچ اور وکٹر ٹروئیکی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ ڈیوس کپ ٹائی 12 سے 14 ستمبر تک بنگلور میں کھیلی جائے گی۔


 

چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا کوالیفائنگ راؤنڈ 13 ستمبر سے شروع ہوگا

نئی دہلی ۔ 09 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) ۔ چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا کوالیفائنگ راؤنڈ 13 ستمبر سے شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ گروپ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان کی قومی ٹی 20 چیمپئن لاہور لائنز، ممبئی انڈینز، نیوزی لینڈ کی نادرن ڈسٹرکٹ اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس شامل ہے۔ اس سٹیج میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی اور ان میں سے ایک ٹیم مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ نادرن ڈسٹرکٹ اور سدرن ایکسپریس کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں لاہور لائنز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 14 ستمبر کو پہلے میچ میں لاہور لائنز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے مابین میچ ہو گا جبکہ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس کے مابین کھیلا جائے گا۔ 16 ستمبر کو پہلے میچ میں لاہور لائنز اور سدرن ایکسپریس کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور نادرن ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


 

فیفا ورلڈ رینکنگ 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی

زیورخ ۔ 09 ستمبر (فکروخبر/ذرائع) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق فٹ بال کی ورلڈ رینکنگ 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ موجودہ عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی 1736 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ ارجنٹائن 1604 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ہالینڈ 1507 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کولمبیا چوتھے، بیلجیئم پانچویں، یوراگوئے چھٹے، سپین ساتویں، برازیل آٹھویں، سوئٹزرلینڈ نویں اور فرانس دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ 208 ممالک کی فہرست میں پاکستان 100 پوائنٹس کے ساتھ 164 ویں نمبر پر ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES