dushwari

سری نواسن کو نکال باہر کر دیا جائے۔۔

راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کو آئی پی ایل سات سے معطل کرنے عدالت کی تجویز تجویز

نئی دہلی۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی سفارش کرتے ہوئے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو این سری نواسن کی جگہ بورڈ کا چیف مقرر کرنے، چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن سے معطل کرنے کی تجویز دے دی اور آج جمعہ تک بورڈ سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے انڈیا سیمنٹس کے ملازمین اور چنائی سپر کنگز کے مالکان بی سی سی آئی کے انتظامی امور کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تین روز قبل 25 مارچ کو بھارت کی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کو آئی پی ایل سیزن چھ میں کرپشن کے میگا سکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا تاہم سری نواسن اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت میں حتمی فیصلہ نہیں سنایا اور صرف تجاویز دیں تاہم کورٹ نے بی سی سی آئی سے آج جمعہ تک تجاویز پر جواب مانگ لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیموں پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں، ہم ابھی کسی ٹیم کو باہر نہیں کر رہے تاہم دونوں ٹیموں کو آئی پی ایل سات میں شرکت کرنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیں گے۔ 


 

سپریم کورٹ نے آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی

ممبئی۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) بھارت کی سپریم کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ سپاٹ فکسنگ اور کرپشن سکینڈل کیس پر تا حال کوئی فیصلہ نہیں سنایا اور سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو بھارت کی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل سکینڈل کیس کی سماعت تین گھنٹے تک جاری رہی تاہم جسٹس کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سپریم کورٹ کو تجویز دی تھی کہ وہ جسٹس مدوگال کمیٹی رپورٹس کی سفارشات پر انضباطی کارروائی شروع کرے۔ ججز نے تین گھنٹے تک سماعت کی تاہم وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، ججز کا کہنا ہے کہ ابھی ہمیں فیصلے کرنے کیلئے مزید دلائل کی ضرورت ہے اسلئے انہوں نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے تاکہ مزید تحقیقات سے ہمیں ثبوت مل سیکیں۔


 

بی سی سی آئی کا سربراہ بننے کیلئے تیار ہوں۔سنیل گواسکر

نئی دہلی۔27مارچ(فکروخبر/ذرائع) لیجنڈ بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر بننے کیلئے تیار ہیں، ذمہ داری دی گئی تو توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ جمعرات کو بھارت کی سپریم کورٹ نے این سری نواسن کی جگہ سنیل گواسکر کو بورڈ کا چیف مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس خبر کے رد عمل میں گواسکر نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ماننا فرض سمجھتے ہیں، اگر سپریم کورٹ سمجھتی ہے کہ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتا ہوں تو پھر میں اس کیلئے دل و جان سے تیار ہوں اور میں مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بی سی سی آئی ٹی وی کی طرف سے کمنٹیٹر کی پیشکش ہوئی ہے تاہم اگر انہیں بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ مل گیا تو وہ اسے چھوڑ دیں گے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES