dushwari

پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 23 دسمبر سے شروع ہوگا

ڈربن ۔ 23 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 23 دسمبر کو کنگزمیڈ، ڈربن میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا 18 سے 22 تک جوہانسبرگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہندوستان کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 2-0 سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔ 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
پاکستان کو سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل

ابوظہبی ۔ 23 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی شاہین مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریں گے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، احمد شہزاد، انور علی، اسد شفیق، بلاول بھٹی، حارث سہیل، جنید خان، محمد حفیظ، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شرجیل خان، صہیب مقصود، سہیل تنویر ، عمر گل اور عمر اکمل شامل ہیں۔ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے قبل ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا
آسٹریلیا کو سیریز میں مجموعی طور پر 3-0 کی برتری 

میلبورن ۔ 23 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر شرو ع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے زیر کیا تھا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کینگروز نے پرتھ میں تیسرے ٹیسٹ میں 150 رنز سے شکست دیکر دوبارہ ایشز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو بقیہ میچوں میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کریگی۔ 2009ء سے انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں ناقابل شکست تھی اور اس نے مسلسل تین ایشز ٹائٹل جیت کر ہیٹرک مکمل کر رکھی ہے۔ رواں برس بھی انگلش ٹیم آسٹریلیا کو ایشز میں ہرا چکی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری2014ء تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ جس کے بعد 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2014ء کو میلبورن، دوسرا ون ڈے میچ 17 جنوری 2014ء کو برسبین، تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری 2014ء کو سڈنی، چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری 2014ء جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جنوری2014ء کو ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری 2014ء کو ہوبارٹ، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری 2014ء کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2 فروری 2014ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES