dushwari

شیو نارائن چندر پال کی عمدہ بیٹنگ،

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی 29 ویں سنچری جڑ دی

ہملٹن۔ 20 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شیو نارائن چندر پال نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 29 ویں سنچری جڑ دی۔ شیو نارائن چندر پال نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔ انہوں نے جمعہ کو کیویز کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی اپنی عمدہ بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کیویز باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور محتاط انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔

شیو نارائن چندر پال نے اپنے انفرادی ناقابل شکست 122 رنز کے دوران 229 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔ یہ ان کی 29 ویں سنچری تھی واضح رہے کہ شیو نارائن چندر پال اب تک 153 میچوں کی 260 اننگز میں 11,199 رنز بنا چکے ہیں جن میں ان کی 62 نصف سنچریاں اور 29 سنچریاں شامل ہیں ان کی ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز ناقابل شکست 203 رنز ہے۔

ہملٹن ٹیسٹ ‘ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بنا کر آؤٹ، 
کیویز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لئے

ہملٹن ۔ 20 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) شیونارائن چندر پال اور دنیش رامدین کی سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں کیویز ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لئے اور اس کو ویسٹ انڈین اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 211 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ شیو نارائن چند رپال ناقابل شکست 122 اور دنیش رامدین 107 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے 4 ‘ اینڈرسن نے 3 ‘ جبکہ ٹرینٹ بولٹ ‘ نیل واگنر اور ایس سودھی نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کین ولیمسن 58 اور روز ٹیلر ناقابل شکست 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سنیل نارائن نے دو اور ڈیرن سمی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو سڈن پارک ‘ ہملٹن میں آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 289 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو شیو نارائن چندر پال 94 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ ڈیرن سمی ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس دوران شیونارائن چندر پال نے اپنی سنچری مکمل کرلی اور اپنی عمدہ بیٹنگ کے سلسلے کو برقرار کھا ۔ نارائن آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ویرا سمی پر مال نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر فلٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹینو بیسٹ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بنا کر ایس سودھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شیو نارائن چندر پال نے ناقابل شکست 122 رنز بنائے یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 29 ویں سنچری تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کیویز باؤلرز میں سے ٹم ساؤتھی نے 4‘ اینڈر سن 3‘ جبکہ ٹرینٹ بولٹ ‘ نیل واگنر اور ایس سودھی نے ایک ‘ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے پٹر فلٹن اور ہامیش رودرفرڈ نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا ‘ ہامیش رودرفرڈ 10رنز بنا کر ڈیرن سیمی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پیٹر فلٹن دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بنا کر نارائن کی گیند پر ڈیرن سمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور روز ٹیلر نے تیسری وکٹ میں95 رنز کی شراکت داری قائم کی اور کین ولیمسن اس موقع پر 58 رنز بنا کر نارائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لئے تھے اور اس کو ویسٹ انڈیز ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 211 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی تھیں ۔ روز ٹیلر 56 اور برینڈن میکولم 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینل نارائن نے 2 جبکہ ڈیرن سمی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

سڈنی ۔ 20 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں (آج) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ میچ میں سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمون کے مقابلہ ہوگا جو سڈنی کے مقام پر ہوگا۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ 15 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 7 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ بگ بیش لیگ چیمپئن کا فیصلہ 15 فروری کو فائنل میچ میں ہو گا۔

گریم سوان نے ایشز سیریز میں شکست کے بعد احمقانہ تبصرے پر معذرت کر لی

لندن ۔20 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر گریم سوان نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں ٹیم کی شکست پر احمقانہ تبصرا کرنے پر معذرت کر لی۔ آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کینگروز نے چھ برس بعد ایشز سیریز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کیا ہے۔ سوان نے ایشز سیریز میں ٹیم کی شکست پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘پر ٹیم کی شکست کا عصمت دری سے موازنہ کیا تھا۔ گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سوان نے کہا کہ ٹیم کی کینگروز کے ہاتھوں ایشز سیریز میں شکست کے بعد میرے لاپروا اور احمکانہ تبصرے پر جس کسی کو بھی دکھ پہنچا ہے میں معذرت چاہتا ہوں

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES