dushwari

سچن ٹنڈولکر اور گیری کرسٹن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب،مصباح الحق

نصف سنچریوں کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے مزید ایک ففٹی کی ضرورت

اسلام آباد ۔19 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) پاک کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق کو ایک برس کے دوران زیادہ نصف سنچریوں کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے مزید ایک نصف سنچری کی ضرورت ہے۔ مصباح الحق ہندوستان بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں دونوں بلے بازوں پر سبقت لینے کیلئے مزید ایک نصف سنچری کی ضرورت ہے۔

جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن نے 2000ء میں ون ڈے میچوں میں ایک سال کے دوران 13 نصف سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، 2007ء میں لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 33 ون ڈے میچز کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کر دیا، پاکستانی قائد مصباح الحق کیلئے رواں سال خوش قسمت ثابت ہوا، انہوں نے رواں سال کے دوران اب تک 29 ایک روزہ میچوں میں 13 نصف سنچریاں سکور بنا رکھی ہیں اور اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ وہ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران منفرد عالمی ریکارڈ کے مالک بن جائیں گے۔

سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آخری لیگ میچ میں کل مدمقابل ہوں گی

دبئی ۔ 19 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) سہ ملکی انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے، گرین شرٹس کی ٹیم عمدہ کارکردگی کی بدولت ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے اور تمام میں فتح اپنے نام کی۔ اسی سلسلے میں ایونٹ میں آج جمدہ کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ اس سے قبل کھیلے گئے لیگ میچوں میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوئیں اور گرین شرٹس دونوں میں فتح یاب رہی۔ انگلش ٹیم نے پانچ میچز کھیلے، دو جیتے اور تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیش رامدین اور کلائیڈ والکوٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہملٹن ۔ 19 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) دنیش رامدین ملک سے باہر ٹیسٹ میچوں میں سنچری سکور بنانے والے ویسٹ انڈیز کے 11 ویں وکٹ کیپر بلے باز بن گئے، رامدین نے ملک سے باہر ٹیسٹ میچوں میں تین سنچریوں کا کلائیڈ والکوٹ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ رامدین کو بطور وکٹ کیپر ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں جیف ڈیوجن کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے مزید ایک سنچری کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ہملٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 86 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد شیونارائن چندر پال اور دنیش رامدین نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، اسی دوران رامدین نے کیریئر کی چوتھی سنچری بھی مکمل کی۔ رامدین 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد کوری اینڈرسن کی گیند کا نشانہ بنے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کیپیٹل ون کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں 

لندن۔ 19 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) مشہور کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے کیپیٹل ون کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندر لینڈ سٹوک سٹی کو شکست دی جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے ٹوٹنہام ہاٹسپر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا کر لاسٹ فور ٹیموں میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹوٹنہام ہاٹسپر کی ٹیم کو لگا تار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹوک سٹی کو با آسانی 2-0 گول سے با آسانی ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے یانگ اور ایورا نے گول سکورز کئے۔ وائٹ ہارٹ لین میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے آخری دم تک ہمت نہ ہاری اور ہاٹسپر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے 67 ویں منٹ میں ہاٹسپر کے ایمانوئل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو حریف ٹیم کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی، 80 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے میٹ جروس نے گول کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، کھیل کے آخری لمحات میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے مودیبو نے گول کر کے ٹیم کو ہاٹسپر کے خلاف 2-1 گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔ سیمی فائنل میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ ٹیم کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہو گا۔

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹریلوی سائیکلسٹ مائیکل راجرز عارضی طور پر معطل

سڈنی۔ 19 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) آسٹریلین سائیکلسٹ مائیکل راجرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ سائیکلنگ کی ورلڈ گورننگ باڈی (یو سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مائیکل راجرز کے نمونوں میں غیر معنوعہ ادویات پائی گئی ہیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ہم نے ابتدائی طور پر انہیں اگلی سماعت تک عارضی طور پر معطل کیا ہے تاہم انہیں مزید سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ یو سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ راجرز کو ہمارے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔ دوسری جانب راجرز نے قوت بخش ادویات کے استعمال کی تردید کر دی ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES