dushwari

روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کا ٹکرآج ایجبسٹن میں ہو گا

برمنگھم۔15جون(فکروخبر/ایجنسی) ایشین ٹائیگرانگریزوں کی سرزمین پر فتح کا جھنڈا گاڑنے کیلئے بے قرارہیں۔ آخری چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں آج پاکستان اور ہندوستان ایجبسٹن کے سٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

ایک طرف پاکستانی شاہین ہندوستانی سورماؤں کو دھول چٹانے کیلئے بے چین ہیں تو دوسری جانب دھونی الیون نے بھی گرین شرٹس سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے کمرکس لی ہے۔لیکن ہندوستانی سورما بھی خوب جانتے ہیں کہ وہ ٹرافی ملے نہ ملے لیکن پاکستان سے ہارے تو عوام ان کا سْرمہ بنادیں گے۔ دونوں طرف برابر کی لگی ہے آگ۔ دیکھتے ہیں کون پہنتا ہے فتح کا تاج۔

گرین شرٹس ہندوستان پر فتح کے لئے پرعزم ہیں: مصباح

برمنگھم۔15جون(فکروخبر/ایجنسی) پاکستانی کپتان مصباح الحق کہتے ہیں ہندوستانیوں ٹیم کو شکست دینے کے لئے تیار ہیں جبکہ ہندوستانی کپتان دھونی کا کہنا ہے پاکستان سخت جان حریف ہے جسے شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگانا پڑے گا۔برمنگھم میں پریکٹس سیشن سے فراغت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ آج کے میچ میں فتح سے کم کسی بھی چیز کے لئے تیارنہیں، گرین شرٹس میچ میں فتح کے لئے پرعزم ہیں۔ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے موقف اختیارکیا کہ دو میچز میں شکست کے باوجود پاکستان کو تر نوالہ تصور نہیں کرتے، میچ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔دونوں کپتانوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آج کے میچ میں وہی ٹیم میدان سے فاتح کی حیثیت سے لوٹے گی جو زیادہ بہتراعصابی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES