dushwari

سپاٹ فکسنگ میں ملوث تین ہندوستانی کرکٹرز گرفتار،

بی سی سی آئی نے سر ی شانتھ، انکیت چاوان اور اجیت چاندیاکو معطل کر دیا

نئی دہلی ۔ 16مئی (فکروخبر/ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سری سانتھ اور انکے دیگر دو ساتھیوں انکیت چاوان اور اجیت چاندیلا کو میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر ہندوستانی پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا نے تینوں کرکٹرز کو معطل کر دیا ہے۔

ہندوستان کو میچ فکسنگ اور بکیز کے حوالے سے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔ اس مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ایک میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے تین کھلاڑی سری سانتھ انکیت چاوان اور راجیت چاندیلا کو ہندوستانی پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف دفعہ 420 فراڈ اور جوئے کی دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونا افسوسناک بات ہے اور اسی وجہ سے ہم نے تینوں کو معطل کر دیا ہے اور پولیس کو جہاں تک ہمارے تعاون کی ضرورت ہو گی کریں گے۔ سابق سیکرٹری ہندوستانی کرکٹ بورڈ جیانت کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا میچ فکسنگ میں ملوث ہونا کوئی نئی اور حیران کن بات نہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹرز کا جوئے میں ملوث ہونا اور سزا کا سامنا کرنا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل اظہرالدین،اجے جدیجہ اور ونود کامبلی بھی ہندوستانی کرکٹ کے لیے بدنامی کا سبب بن چکے ہیں۔ سپورٹس مین سپرٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہندوستانی بورڈ کو میچ فکسنگ اور جوئے سے سجی اس پریمیئر لیگ میں بھاری کھلاڑیوں کی مجرمانہ کاروایؤں کا سختی سے نوٹس لینا چایئے تاکہ کھیل کو اس جوئے سے پاک رکھا جائے۔ واضح رہے کہ سری سانتھ ہندوستان کی طرف سے 27 ٹیسٹ، 53 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 

حامد کرزئی آئندہ ہفتے ہندوستان کا سرکاری دورہ کرینگے

نئی دہلی۔16مئی (فکروخبر/ایجنسی)فغانستان کے صدر حامد کرزئی آئندہ ہفتے ہندوستان کا سرکاری دورہ کرینگے ۔ حکام کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی 21 مئی کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ ان کا دورہ دو روزہ ہوگا جس کے دوران وہ وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں دونوں رہنما افغانستان میں طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل ، سیکورٹی صورتحال اور پاکستان کا سیاسی منظر نامہ زیر غور لائیں گے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان افغانستان کی تعمیر نو کیلئے امداد دینے والا بڑا ملک ہے ۔ ہندوستان اب تک افغانستان کو تعمیر نو کے منصوبے کیلئے 2ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES