dushwari

انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا

نئی دہلی ۔17اپریل(فکروخبر/ایجنسی ) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں (کل) جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلزکی ٹیمیں راجیوگاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم حیدرآباد کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان دھرماشالا میں کھیلا جائیگا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسرا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور چنائی سپر کنگز کی ٹیموں کے درمیان بنگلور میں کھیلا جائیگا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایونٹ میں شامل 9 ٹیموں میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز، پونے واریئرز، راجستھان رائلز، چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور شامل ہیں۔

الیکسی کرویزی نے کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ہالینڈ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ایمسٹر ڈیم ۔17اپریل(فکروخبر/ایجنسی )الیکسی کرویزی نے کاؤنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ہالینڈ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت مشکل فیصلہ تھا، کئی ماہ سوچ و بچار کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر توجہ وارسیسٹر شائر کیریئر پر مرکوز ہے۔ کرویزی نے کہا کہ ہالینڈ کی نمائندگی میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ بورڈ، ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ہالینڈ کرکٹ کے چیئرمین جیرن سمتھ نے الیکسی کرویزی کے فیصلے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہالینڈ کرکٹ کیلئے بہت مایوس کن دن ہے کیونکہ انہوں نے ایک باصلاحیت کھلاڑی کو کھو دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

ولنگٹن ۔17اپریل(فکروخبر/ایجنسی )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ کیوی ٹیم دورے کا آغاز 4 سے 6 مئی تک ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 مئی تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 31 مئی کو لارڈز، دوسرا 2 جون کو ساؤتھ ہمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES