dushwari

انڈین پریمیئر لیگ ایڈیشن سکس میں (کل) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پونے ۔ 16 اپریل (فکروخبر/ایجنسی) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ بھارت میں جاری ایونٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ میں (کل) بدھ کا پہلا میچ پونے واریئرز اور سن رائزرز کے درمیان پونے میں کھیلا جائیگا،

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اسی روز کا دوسرا میچ راجستھان رائلز اور ممبئی انڈیئنز کے درمیان جے پور میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ لیگ میں (کل) جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایونٹ میں شامل 9 ٹیموں میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز، پونے واریئرز، راجستھان رائلز، چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ (آج) سے شروع ہو گا

ہرارے ۔ 16 اپریل (فکروخبر/ایجنسی)بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) بدھ سے ہرارے میں شروع ہو گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے یہاں پہنچ چکی ہے اور دورے کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) بدھ سے ہرارے میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد زمبابوے اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 مئی کوبولاویو، دوسرا میچ 5 مئی کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 مئی کو بولاویو کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 11 جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (پرسوں) کھیلا جائیگا

کراچی ۔16 اپریل ( (فکروخبر/ایجنسی)) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیر اہتمام پزیذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل (پرسوں) جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل چار بہترین ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس پائپ لائن، نیشنل بینک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیمیں شامل تھی ۔ ایونٹ کا دوسرے سیمی فائنل میں 18 اپریل کو نیشنل بینک آف پاکستان اور واپڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 19 اپریل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES