dushwari

دہلی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بدترین شکست، بیٹنگ ایک بار پھر ناکام،

نئی دہلی ۔ 25 مارچ (فکروخبرنیوز) بارڈر/گواسکر ٹرافی، ہندوستان نے روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون اور چیتشور پجارا کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ کینگروز کو پہلی بارہندوستان ے ہاتھوں 4-0 کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا، آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ہندوستانی اسپنرز کو جم کر نہ کھیل سکی اور 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پیٹر سڈل نے نصف سنچری بنائی۔ روندرا جدیجا نے 5 جبکہ ایشون اور پرگیان اوجھا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھونی الیون نے 155 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، چیتشور پجارا نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ روندرا جدیجا کو میچ اور ایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اتوار کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹیم انڈیااپنی پہلی اننگز میں 10 رنز کی برتری کے ساتھ 272 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آخری دونوں بلے بازوں کو نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہ ان کی کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی، پیٹرسڈل کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی اسپنرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ سڈل نے 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 51 رنز کی مفید اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر 8 ، گلین میکسویل 8 ، ایڈ کاؤن 24 ، فلپ ہیوز 6 ، کپتان شین واٹسن 5 ، سٹیون سمتھ 18، میتھیو ویڈ 19، مچل جونسن صفر اور جیمز پیٹنسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی جانب سے روندرا جدیجا نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشون اور پرگیان اوجھا نے دو، دو اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ہندوستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ چیتشور پجارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مرلی وجے 11 جبکہ سچن ٹنڈولکر اوراجنکیا رہانے ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، دھونی 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیتھن لائن اور گلین میکسویل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
آکلینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز، انگلینڈ 204 رنز پر ڈھیر،
میٹ پرائر 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
آکلینڈ۔ 25 مارچ (فکروخبرنیوز) انگلینڈ کی ٹیم آکلینڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز کے خسارے کے ساتھ 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میٹ پرائر 73 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے3 وکٹوں پر 35 رنز بنا لئے اور اسے 274 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اتوار کو یہاں ایڈن پارک، آکلینڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 50 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نک کمپٹن 12 اور ایان بیل 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کمپٹن گزشتہ روز کے سکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد ٹم ساؤدی کا شکار بن گئے۔ ایان بیل دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 17 رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 72 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گر گئی جب جونی بیئرسٹو 3 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر جو روٹ اور میٹ پرائر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی 101 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور کو 173 تک پہنچا دیا۔ میٹ پرائر 73 رنز بناکر نیل وینگر کا نشانہ بنے۔ سٹورٹ براڈ 16 ، سٹیون فن صفر، جیمز اینڈرسن 4 اور جو روٹ 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی اور اسے 239 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹم ساؤدی نے 3 اور نیل وینگر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 35 رنز بنا لئے اور اسے 274 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ہمیش ردرفورڈ صفر، کیم ولیمسن ایک اور روس ٹیلر 3 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ پیٹرفلٹن 14 اور ڈین براؤنلی 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سٹورٹ براڈ نے دو اور جیمز اینڈرس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آکلینڈ نے کانٹر بری کو ہرا کر فورڈ ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی
ہیملٹن۔ 25 مارچ (فکروخبرنیوز) آکلینڈ نے کانٹر بری کو 128 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر فورڈ ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ کانٹری بری کی ٹیم 315 رنز کے تعاقب میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کرس مارٹن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کولن منرو نے 118 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ کولن منرو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ کانٹربری کی جانب سے رائن میک کون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کانٹربری کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 186 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شینن سٹیورٹ 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آکلینڈ کی طرف سے کرس مارٹن نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES