dushwari

بی پی ایل کی دھوم: ساحل رائیڈرس نے کانکارڈ سیلرس کو چلتا کردیا

بی پی ایل تمغہ پر ساحل آن لائن رائیڈرس کا قبضہ 

بھٹکل /دبئی (فکروخبر نیوز ) یہاں کل رات دیر گئے بذریعہ فون دبئی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن ساحل آن لائن رائیڈرس نے ایک شاندار بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اپنے حزبِ مخالف کانکارڈ سیلر کو شکست دے کر دھول چاٹنے پر مجبور کردیا ہے ۔

اطلاع کے مطابق دبئی کے اوویل میدان میں گذشتہ دیڑھ مہینہ سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام بڑے شاندار انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا، فائنل میں ساحل رائیڈرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، جملہ 20اوور میں سات وکٹ پر 180رنوں کا ہدف اپنے حزب مخالف سیلر ٹیم کے سامنے رکھا تھا، رائیڈرس کے بہترین کھلاڑی مانے جانے والے عبادہ اور ضیا قاضی نے بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کیا ۔ عبادہ نے 23گیندوں میں 54رن بنائے تھے جبکہ ضیاقاضی نے 26گیندوں میں 50رن بنائے تھے۔ حزبِ مخالف ابتدائی اپنی بہترین بلے بازی کے باجوود رائیڈرس کے گیندبازوں کے سامنے ٹک نہیں پائی 150رن پر ہی اپنے جملہ 9وکٹ کھوکر شکست کا سامنا کیا۔ عبادہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اختتامی انعامی اجلاس میں جناب خلیل الرحمٰن ، جناب یونس قاضیا، دبئی بھٹکل جماعت کے صدر جناب باشہ رکن الدین، جناب رحمت اللہ راہی، سمیت سینکڑوں شائقین اس عظیم الشان تقریب سے لطف اندوز ہوئے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES