dushwari

کوئز مقابلہ

محترم قارئینِ کرام : قبل اس کے کہ کوئز مقابلہ کی اگلی تفصیلات آپ کے سامنے پیش کی جائے، ادارہ فکروخبر آپ سے معذرت خواہ ہے کہ آپ کو سیرت کوئز مقابلہ کی دوسری کڑی کے لیے انتظار کرنا پڑا،جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ ، کالمس کی بھرمار اور پھر ہر دن نئے خبروں کی اپلوڈنگ اس بنا پر ایک منظم طریقہ سے آپ کے سامنے سوالات رکھنا چاہ رہے تھے،

تاکہ یہ سلسلہ منقطع نہ ہو۔ ہمارے شرائط وہی ہیں جو آپ نے دیکھا ہے ، جوابات ارسال کرنے سے پہلے ایک بار شرائط پر ضرور نظردوڑائیں، کئی احباب کے جوابات موصول ہوئے ہیں، ہم کوئزمیں حصہ لے کر جوابات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہمارے شرائط کے مطابق آپ کو جملہ چار کوئز مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا، پھر اس میں انشاء اللہ صحیح جوابات بھیجنے والوں کے درمیان قرعہ اندازی ہوگی، پھر انعامات کا اعلان کیا جائے گا، البتہ کوئز مقابلے میں حصہ لینے والے ہر فرد کا نام اعلان کیا جائے گا۔ (ایڈیٹر)


سیرت مقابلہ نمبر : 2


(۱) غزوۂ بدر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس سے فرمایا تھا؟ ’’ تیر چلاؤ میرے ماں باپ آپ پر قربان ‘‘ 
(۲) جنگ احزاب کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خندق کھودنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ 
(۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے قاتل کا نام بتائیے۔
(۴) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس چچا کا نام بتائیے جنہیں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سید الشہداء کا خطاب عطافرمایا تھا؟ 
(۵) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی بی بی حلیمہ رضی اللہ عنہا کا تعلق کس قبیلے سے تھا؟ 
(۶) حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرئیل کی سب سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟ 
(۷) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا خطاب کس کو عطا فرمایا؟
(۸) مکہ والوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تبلیغ اسلام سے روکنے کے لئے کس کو اپنا نمائندہ بناکر بھیجا تھا؟ 
(۹) قریش مکہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حدیبیہ میں صلح نامہ لکھتے وقت قریش کا نمائندہ کون تھا؟ 
(۱۰) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد کس ام المؤمنین کا سب سے پہلے وصال ہوا ؟ 


جوابات بھیجنے کے لئے صرف اس ای میل پتے کا استعمال کریں ۔
This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

مزید معلومات کے لیے اس نمبرپر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ 
09620364858, 08105666481
آپ اپنے جوابات پوسٹ بھی کرسکتے ہیں۔ 
پوسٹل اڈریس: office firkrokhabar.com
N.H.17. Nawayath colony, Near Ribco showroom, 
Bhatkal,581320(U.K)


نوٹ: ہندوستان یا بیرون کے کسی بھی خطے سے اس کوئز مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

More in this category: کوئز مقابلہ :3 »

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES