dushwari

کوئز مقابلے کے نتائج کا اعلان

معزز قارئین کرام! وہ وقت آگیا ہے کہ اب کوئز مقابلے میں حصہ لے کر اول و دوم آنے والے مساہمین کے ناموں کا اعلان کریں ۔ قبل اس کے کہ ہم ان خوش نصیب مساہمین کے ناموں کا اعلان کریں ۔ ہم سب سے پہلے ان تمام مساہمین کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کوئز مقابلے میں حصہ لیا۔

حصہ لینے والوں کی تعداد پچا س کے قریب ہے ، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اکثر مساہمین ہمارے تمام چار مقابلوں میں شرکت نہیں کی ۔ اس بنا پرہم صرف انہیں لوگوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جنہوں نے چار یا تین مقابلوں میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں کوئز مقابلے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بات یہاں عرض کردیں کہ انشاء اللہ ہمارا اگلا کوئز مقابلہ بڑا دلچسپ ہوگا۔ سوالات کے جوابات ہمارے ویب سائٹ میں ہی موجود ہوں گے ،بس آپ کو کھوجنا ہوگا۔ فکروخبر کے کے پہلے کوئز مقابلے میں حصہ لے کر انعام حاصل کرنے والوں کے سامنے یہ واضح کردیں کہ اگلے ماہ (مئی) کے کسی بھی تاریخ کو  فکروخبر کے زیرِ اہتمام اپنی الگ نوعیت کا ایک جلسہ منعقد ہوگاانشاء اللہ ، اسی اجلاس میں ان لوگوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ 
اس کوئز مقابلہ میں کل چھ مساہمین تھے ۔ 
ہود مصباح اور عافیہ موٹیا نے چاروں مقابلوں میں حصہ لیا ہود مصباح کے مقابلہ نمبر ۲ میں تیسرا جواب غلط ہے ۔
عافیہ موٹیا کے مقابلہ نمبر ایک کا چوتھا اور مقابلہ نمبر دو کا تیسرا جواب غلط ہے ۔
محمد بلال اویس موٹیا نے پہلے کوئز مقابلہ میں حصہ نہیں لیا بعد کے تینوں مقابلوں میں حصہ لیا ہے ۔
سید اسماعیل برماور نے دوسرے اور چوتھے مقابلہ میں حصہ لیا ہے ۔

اس اعتبار سے فکروخبر کے اس پہلے سیرت کوئز مقابلہ میں اول انعام کے حقدار 
ہود مصباح 
اور دوم انعام کے حقدار
عافیہ موٹیا 

تو پھر ہمیں اجازت دیں انشاء اللہ کچھ اور سوالات کے ساتھ دوبارہ آپ کی خدمت میں عنقریب حاضر ہوں گے ۔: ایڈیٹر

صحیح جوابات

سیرت کوئز مقابلہ نمبر : ۱

سوال نمبر ۱:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب کا اصلی نام کیا تھا ؟ 
عبد مناف ، عمران

سوال نمبر ۲:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے چچا تھے ؟ اسماء گنوائیے۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دس چچا تھے ۔ حارث ، ابوطالب ، ابولہب ، زبیر ، غداق ، مقوام ، سفر ، مغیرہ ۔ ان میں سے دو مسلمان ہوگئے تھے حضرت حمزہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہما ۔ 

سوال نمبر ۳:۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کیا تمام رضاعی بھائی اور بہنوں نے اسلام قبول کیا تھا ؟ ناموں کا تذکرہ کیجئے ۔ 
عبداللہ ، شیما ۔ انیسہ اور حذیفہ کے مسلمان ہونے کی کوئی روایت نہیں ملی۔ 

سوال نمبر ۴:۔ غزوۂ بدر کے قیدیوں میں سے ایک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت قریبی رشتہ دار تھے ، کن کے کراہنے کی آواز سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہ آئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے تابی سے کروٹیں بدلتے اور کبھی اٹھ جاتے تھے کیا آپ ان کا اسم گرامی بتاسکتے ہیں ؟ 
حضرت عباس رضی اللہ عنہ 

سوال نمبر ۵:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد کب اور کس سے فرمایا تھا ؟ ’’ لا تحزن ان اللہ معنا ‘‘؟ 
ہجرت کے موقع پر غار ثور میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے 

سوال نمبر ۶:۔ ہجرت کی رات گذر جانے پر جب صبح کے وقت قریش نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر نہ پایا اور غصے کے عالم میں ابوجہل کی تحریک پر حضرت ابوبکر رضی اللہ نہ کے مکان پر پہنچے تو ابوجہل نے کس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دریافت کیا او راس کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا ؟
اس بدبخت نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بڑی ں صاحبزادی حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا تھا کہ تمہارا باپ کہاں ہے اور انہوں نے جب کہا کہ مجھے معلوم نہیں تو ابوجہل نے ایک زور دار چانڈا ان کے چہرے پر مارا اور بکتا ہوا چلا گیا ۔ 

سوال نمبر ۷:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تجارتی حسن وانتظام اور دیانت داری سے خوش ہوکر ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے وعدے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنا معاوضہ دیا تھا؟ 
وعدے سے دو گنا زیادہ 

سوا ل نمبر ۸:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا سردار عبدالمطلب جب کھانا کھانے بیٹھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کیا کہتے تھے ؟
فرماتے ’’ مرے بیٹے کو میرے پاس لاؤ‘‘ 

سوال نمبر ۹: ۔ تورات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کونسا اسم گرامی لکھا گیا ہے ؟ اس کے معنی کیا ہیں ؟
فارقلیط (حق وصداقت کی روح ) 

سوال نمبر ۱۰:۔ حلف الفضول میں شرکت کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی ؟ 
سولہ یا چودہ 


سیرت کوئز مقابلہ نمبر : ۲

(۱) غزوۂ بدر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس سے فرمایا تھا؟ ’’ تیر چلاؤ میرے ماں باپ آپ پر قربان ‘‘ 
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو 
(۲) جنگ احزاب کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خندق کھودنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ 
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے 
(۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے قاتل کا نام بتائیے۔
وحشی بن حرب 
(۴) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس چچا کا نام بتائیے جنہیں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سید الشہداء کا خطاب عطافرمایا تھا؟ 
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ
(۵) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی بی بی حلیمہ رضی اللہ عنہا کا تعلق کس قبیلے سے تھا؟ 
بنوہوازن 
(۶) حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرئیل کی سب سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی ؟ 
غارِ حراء میں 
(۷) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا خطاب کس کو عطا فرمایا؟ 
حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کو 
(۸) مکہ والوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تبلیغ اسلام سے روکنے کے لئے کس کو اپنا نمائندہ بناکر بھیجا تھا؟ 
عتبہ بن ربیعہ کو 
(۹) قریش مکہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان حدیبیہ میں صلح نامہ لکھتے وقت قریش کا نمائندہ کون تھا؟ 
سہیل بن عمرو
(۱۰) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد کس ام المؤمنین کا سب سے پہلے وصال ہوا ؟ 
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا 

سیرت کوئز مقابلہ نمبر : ۳

(۱) تورات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام کیا ہے؟ 
فارقلیط 
(۲) ہجرت کے بعدقبا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے میزبان ہونے کا شرف کس کو حاصل ہوا؟ 
حضرت کلثوم بن الہدم رضی اللہ عنہ کو 
(۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین او رانصار کے درمیان مؤاخات کس کے مکان پر فرمائی ؟ 
حضرت انس رضی اللہ عنہ کے مکان پر
(۴) مکہ میں اسلام پھیلانے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کے گھر کو مرکز بنایا تھا ؟ 
حضرت ارقم بن الارقم (دار ارقم ) 
(۵) جنگ احد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک سے بہنے والا خون کس صحابی نے چوس کر نگل لیا تھا؟ 
حضرت مالک بن سنان رضی اللہ عنہ نے 
( ۶) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں کس کو عبرانی زبان سیکھنے کا حکم دیا تھا؟ 
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو 
(۷) حضرت جبرئیل علیہ السلام نے معراج کی رات کس مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آگے بڑھنے سے معذرت کی تھی؟ 
سدرۃ المنتہیٰ 
(۸) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کس نے کھودی تھی؟ 
حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے 
(۹) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کے انتقال کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟ 
چھ سال 
(۱۰) ہجرت کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس غار میں قیام فرمایا تھا؟ 
غار ثور میں 


سیرت کوئز مقابلہ نمبر : ۴
سوال نمبر ۱: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس چچا کا نام بتائیے جو بیعت عقبہ کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؟ 
حضرت عباس رضی اللہ عنہ 
سوال نمبر ۲: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس چچا کا نام بتائیے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تجارتی سفر کیا تھا؟ 
ابوطالب 
سوال نمبر ۳: غزوۂ بدر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کس چچازاد بھائی نے ولید کا ایک ہی وار میں قتل کردیا تھا؟ 
حضرت علی رضی اللہ عنہ 
سوال نمبر ۴: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس چچا کا نام بتائیے جو اسلام قبول کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں فوت ہوگئے تھے ؟ 
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ 
سوال نمبر ۵: حضور صلی اللہ علیہ کے کونسے چچا زاد مفسر قرآن کہلائے؟ 
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ 
سوال نمبر ۶: حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے کونسی سورت مکمل نازل ہوئی ؟ 
سورۂ فاتحہ 
سوال نمبر ۷: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کو عبرانی زبان سیکھنے کا حکم دیا تھا ؟ 
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو 
سوال نمبر ۸: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد کس ام المومنین کا سب سے پہلے انتقال ہوا؟ 
حضرت زینب بنت جحش 
سوال نمبر ۹: حضور صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے کس خاندان سے تعلق رکھتے تھے؟ 
بنو ہاشم 
سوال نمبر ۱۰: غزوۂ بدر میں کتنے کفار مارے گئے تھے؟ 
ستر

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES