dushwari

دہلی اقلیتی کمیشن نے مختار عباس نقوی کو لکھا خط

نئی دہلی 28؍ ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)   دہلی اقلیتی کمیشن نے ا قلیتی فرقہ کے طلبہ کو اسکالرشپ فارم پر کرنے میں درپیش کئی پریشانیوں کی طرف اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ان سے فار م پر کرنے کے بعض شرائط کوختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز اور دہلی صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو دی جانے والی اسکالر شپ اسکیموں میں اس سال بہت کم درخواستیں آرہی ہیں۔

نئی دہلی 28؍ ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)  میانمار کے روهنگيا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن اور سلامتی کے لئے خطرہ تسلیم کرنے کے مرکز کے رویے کو مسترد کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر وزیر مملکت ششی تھرور نے آج مرکز کی نریندر مودی حکومت سے انہیں پناہ دینے کے لئے قانون بنانے کی اپیل کی ۔ مسٹر تھرور نے يواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہندوستان کا ہزاروں برسوں کی تاریخ ہے کہ جس نے بھی یہاں آکر پناہ مانگی اس کو پناہ دی گئی اور مرکزی حکومت کو اس ترغیب سے بھاگنا نہیں چاہئے۔

میرٹھ 28؍ ستمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)   بجرنگ دل کارکنوں نے چہارشنبہ کے روز لوجہاد کا حوالہ دیتے ہوئے اترپردیش کے میرٹھ کی عدالت میں مسلم لڑکے سے ہندو لڑکی کی شادی کو روک دیا۔مذکورہ جس کی عمر 19سال ہے نے بین مذہبی شادی کے لئے عدالت میں رجسٹریشن کروایاتھا جہاں پر دائیں بازو کے کارکنوں نے خلل ڈالتے ہوئے شادی کی کاروائی کو روک دیا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES