dushwari

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپوزیشن کے مطالبہ کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی 03؍ جنوری 2018(فکروخبر /ذرائع)  مسلم خواتین (شادی پر حقوق کا تحفظ)بل 2017 جو طلاق ثلاثہ بل سے مشہور ہے ، پر راجیہ سبھا میں خوب بحث ہوئی۔ بل لوک سبھا میں پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔ راجیہ سبھا نے طلاق ثلاثہ بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا ہے۔ بھیما ۔ وزیرقانون جناب روی شنکر پرساد نے کہاکہ یہ بل سپریم کورٹ کی حکومت کو یہ ہدایت دئے جانے کے بعد غیرقانونی طلاق بدعت کو ایک قانونی شکل دی جائے ، کے بعد پیش کیا گیا۔ اگر یہ بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے تو اسے پاس ہونے میں دیگر چھ مہینے لگیں گے۔

نئی دہلی 03؍ جنوری 2018(فکروخبر /پریس ریلیز) طلاق ثلاثہ بل کے راجیہ سبھا سے منظور نہ کئے جانے کے سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی کوششیں جاری ہیں اور ارکان راجیہ سبھا سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس بات کی پوری کوششیں کی جارہی ہے کہ یہ بل سلیٹ کمیٹی کے سپرد ہوجائے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے اس مسئلہ پر کی جانے والی کوششوں کے تعلق سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ دہلی دفتر کے آفس سکریٹری مولانا ڈاکٹر وقار الدین لطیفی نے اخباری بیان جاری کرکے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے بورڈ کی طرف سے مسلسل ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔

ممبئی:03؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کچھ دلت تنظیموں کے مہاراشٹر بند کے اعلان کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ان تنظیموں نے پونے کے بھیما كورےگاؤں میں نسلی تشدد کے خلاف بند کا اعلان کیا ہے۔ بند کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے وسیع پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں احتیاطا دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔بند کے دوران ٹریفک میں ہونے والی دقتوں کو دیکھتے ہوئے ڈبہ والوں نے آج اپنی خدمات روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES