dushwari

تازہ ترین خبر:

نئی دہلی:07؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)معروف عالم دین اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے ایوان میں صدر جمہوریہ کے خطبہ میں تین طلاق بل کا ذکر کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔آج انہیں پارلیمنٹ میں صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر حصہ لینا تھا لیکن وقت کم ہونے کی وجہ سے اسپیکر نے ان کی لکھی ہوئی تقریر کوایوان میں رکھنے کی ہدایت دیدی۔مولانا نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کا جو ماحول ہے اس میں اقلیتیں خود کو بہت ہی غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

 نئی دہلی:07؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی ہائی کورٹ نے غازی آباد میں ایم بی اے کے طالب علم کے فرضی انکاؤنٹر کے معاملے میں اتراکھنڈ پولس کے سات اہلکاروں کی سزا برقرار رکھی جبکہ 11 دیگر کو بری کر دیا۔ یہ معاملہ تین جولائی 2009 کا ہے۔ غازی آباد کے رہنے والے 22 سالہ ایم بی اے کے طالب علم رنبیر سنگھ کو اتراکھنڈ پولس نے فرضی انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔اس سے پہلے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے اس معاملے میں 18 پولیس اہلکاروں کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔

حالات کے بدلنے کے ساتھ ہمارا دعوتی اسلوب بھی بدلنا چاہیے : مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی 

ملک کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے انسانیت کے پیغام کو عام کیا جانا چاہیے  :  مولانا سید سلمان حسینی ندوی

بھٹکل 06؍ فروری 2018(فکروخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے اشتراک کے ساتھ عالمی رابطہ ادب اسلامی کا سہ روزہ سمیناربعنوان ’’ حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتی ودینی خدمات ‘‘ کامیابی کے ساتھ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی دعائیہ کلمات پر اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام میں ملک وبیرونِ ملک سے تقریباً تین سو کے قریب مندوبین نے شرکت کرتے ہوئے حضرت مولاناسید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتی ودینی خدمات کی سراہنے کرتے ہوئے مختلف گوشوں کا تذکرہ کیا ۔ اس سمینار کی خصوصیت یہ رہی ہے کہ اس میں تقریباً دس ممالک سے مندوبین نے شرکت کرتے ہوئے حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے اپنے عقیدت کا ومحبت کا ثبوت پیش کیا جس کے گواہی سمینار کے دوران مختلف مندوبین نے دی۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES