dushwari

نئی دہلی 14اکتوبر2017(فکروخبر/ذرائع ) حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نو شاد اعظمی نے نئی حج پالیسی سے مرکزی حج کمیٹی کے عدم اتفاق کو ایک ذمہ دارانہ قدم قرار دیا ہے۔ مسٹر اعظمی نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ تجاویز کو مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مسلمانان ہند بالخصوص عازمین حج کو ایک بڑی راحت ملی ہے اور وہ علما اور دانشوران لائق مبارکباد ہیں جنہوں نے نئی حج پالیسی کی شروع دن سے مخالفت کی۔

نئی دہلی:14؍ اکتو بر2017(فکرو خبر/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی چوری ہوئی نیلی رنگ کی ویگن آر کار ہفتہ کے روز غازی آباد سے مل گئی۔ بتا دیں کہ کیجریوال کی یہ کار عام آدمی پارٹی کے میڈیا سیل میں کام کرنے والی وندنا چلاتی تھیں۔یہ کار دلی سکریٹریٹ بھون کے سامنے سے چوری ہوئی تھی۔ اسے دلی کا ایک بہت ہی محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی بلیو رنگ کی ویگن آر کار تھی جس کا استعمال وہ دلی انتخابات کے دوران خوب کرتے تھے۔

نئی دہلی:14؍ اکتو بر2017(فکرو خبر/ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے اپنے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے ٹرن اوور میں مبینہ طور پر بے تحاشہ اضافے کے بارے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں کو چاہئے کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں۔ مسٹر شاہ نے ایک پروگرام میں آج تک کو بتایا کہ جے شاہ نے ہتک عزت کا فوجداری مقدمہ کیا ہے اور ایک سول سوٹ بھی دائر کیا ہے۔ جے خود ہی چھان بین کےلئے ہے اس لئے جو لوگ الزام لگا رہے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES