dushwari

نئی دہلی،:13؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے آج کوئلہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڑا سمیت چار افراد کو مجرم قرار دیا.عدالت نے اس معاملے میں مدھوکوڑا، سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا، ریاست کے سابق چیف سکریٹری اشوک کمار باسو اور ایک دوسرے کو پلاٹ اور مجرمانہ سازش رچنے کا مجرم پایا ہے. عدالت قصورواروں کی سزا پر فیصلہ کل سنائے گی۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج بھرت پراشر نے اس سے پہلے تمام ملزمان کو فیصلہ سناتے وقت آج عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا تھا. یہ معاملہ جھارکھنڈ میں راج هرا نارتھ کوئلہ بلاک کو کولکاتہ کی ونی آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ (وی آئی ایس یو ایل ) کو الاٹ کرنے میں مبینہ بے ضابطگی سے متعلق ہے۔

جے پور ؍نئی دہلی12دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے وزیر داخلہ گلاپ چند کٹاریہ نے جمعیۃ علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ افرازالاسلام ، پہلو خاں وغیرہ کے وحشیانہ قتل سمیت ریاست میں سنگین فرقہ وارانہ صورت حال یقینا قابل توجہ مسئلہ ہے اور ان کی سرکار نہ صرف مجرمو ں کو سزا دلانے کے لیے پابند عہد ہے بلکہ فرقہ وارانہ صورت حال کو درست کرنے کے لیے سبھی فرقوں کے ذمہ دار حضرات سے مشورہ لے گی اور بالخصوص ہندو اور مسلمان کے بااثر افرا د کو ایک ساتھ بیٹھایا جائے گا تا کہ ایسے حالات کا مناسب و معقول حل نکالا جائے ۔

مذہبی منافرت کی مسلسل بڑھتی لہر جمہوریت کے حق میں تشویشناک:مولانا اسرارالحق قاسمی

نئی دہلی۔12دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)لوجہاد جیسی کوئی بھی چیز ہندوستان میں نہیں پائی جاتی،البتہ بعض سیاست داں اور فرقہ پرست سیاسی جماعتیں اس قسم کی افواہیں پھیلاکر عوام کوگمراہ کرکے ملک کو بانٹنے اور شہریوں کے درمیان مسلسل نفرت کا بیج بونے میں مصرو ف ہیں جس کے خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین وممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کشن گنج کے دورہ کرنے کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک سیکولرا سٹیٹ ہے جہاں ہر فرد کو اجازت ہے کہ وہ کیاکھائے ،کیاپہنے اور کس طرح زندگی گزارے،جو لوگ لوجہاد جیسی فرضی اصطلاح گڑھ کے ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کوان کے بنیادی حقوق سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES