dushwari

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر2017فکروخبر/ذرائع) اپوزیشن جماعت کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے لئے ملک گیر مظاہرے کرے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے سینئر ترجمان اورنئی دہلی کے صدر اجے ماکن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں 52فیصد تک کم ہوچکی ہیں

نئی دہلی۔16ستمبر2017فکروخبر/ذرائع) خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے مجرم متنازع بھارتی گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس حکام نے صرف اتنا بتایا کہ گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے جب کہ ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے۔

سرحدی حفاظتی فورس کا جوان ہلاک ، عام شہری زخمی: دفاعی ترجمان 

جموں، 15؍ ستمبر2017(فکروخبر/ذرائع ) ایل او سی پر ہند ۔ پاک فوج کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری سے سرحدی حفاظتی فورس کا جوان ہلاک ،عام شہری زخمی ،رواں برس کے 8ماہ کے دوران پاکستان نے 285بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان فوج کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق 14اور 15ستمبر کی درمیانی رات کو پاکستانی رینجرس نے ارنیا سیکٹر میں بلا کسی اشتعال کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ بھاری شروع کی جو صبح 8 بجے تک جاری رہی ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES