dushwari

نئی دہلی25؍دسمبر 2017(فکروخبر/پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے ۲۱؍ دسمبر ۲۰۱۷ کو مغربی بنگال کے ریاستی صدر محمد شہاب الدین، سکریٹری حلقہ عارف خان و دیگر لیڈران کے ہمراہ محمد افرازل خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محمد افرازل خان کو ۶؍ دسمبر کے دن راجستھان کے ایک ہندو جنونی شمبھو لال ریگر نے مفروضہ لو جہاد کا بہانہ بناکر بڑی بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ پچاس سالہ افرازل مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں جلال پور تھانہ کے سید پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ اس دردناک خبر کو میڈیا کی سرخیوں میں جگہ ملی۔

نئی دہلی:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی دہلی میٹرو کے بوٹونیکل گارڈن سے کالکاجی مندر سیکشن پر تیسرے مرحلہ میں بنائی گئی 12.64کلومیٹر طویل نئی مجنٹا لائن کا آج افتتاح کریں گے۔اترپردیش میں نوئیڈا کے بوٹونیکل گارڈن سے دہلی کے کالکاجی مندر کو جوڑنے والی مجنٹا لائن کے شروع ہونے سے نوئیڈا اور جنوبی دہلی کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کا کافی وقت بچے گا۔وزیراعظم ہری جھنڈی دکھا کر اس لائن پر میٹرو خدمات کی شروعات کریں گے۔

بیجنگ:25؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) چین کی حکومت نے 13 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور کروڑوں اکاؤنٹس کو بند کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت کردیا۔تفصیلات کے مطابق چین کی حکومت نے انٹرنیٹ سیکیورٹی کو بحال رکھنے اور اس پالیسی سے متعلق مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال کے دوران 13 ہزار ویب سائٹس کو بند کیا جو ملکی قوانین کے برخلاف کام کررہی تھیں۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامی کنٹرول کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت 2015 سے اب تک ہزاروں ویب سائٹس کو عوامی حمایت کے بعد بند جبکہ کروڑوں کے حساب سے انٹرنیٹ اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES