dushwari

پٹنہ:27؍جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) بہار میں بدھ کی شام سے بدلے سیاسی واقعات کے درمیان پٹنہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ راج بھون سے لے کر وزیر اعلی کی رہائش گاہ تک پولیس فورس تعینات ہیں۔ کسی بھی طرح کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتی جارہی ہے۔ تیجسوی یادو کے اعلان پر پوری ریاست میں آر جے ڈی آج یوم مزاحمت منا رہی ہے۔ حالانکہ لالو یادو نے تیجسوی اور کارکنوں کو کسی طرح کا مارچ نہ نکالنے کی سخت ہدایت دی ہے۔

پٹنہ:27؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع) بہار کے وزیر اعلی کے طور پر مسٹر نتیش کمار نے آج عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ مسٹر کمار کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سشیل کمار مودی نے بھی حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر كیسری ناتھ ترپاٹھی نے مسٹر کمار اور مسٹر مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

نئی دہلی :27؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع)زبردست بارش کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ گجرات میں 25 افراد بشمول ایک ہی خاندان کے 4 افراد سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاع ہے۔ یہ چاروں ریاست جھارکھنڈ کے متوطن تھے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور یوپی میں زبردست بارش بارش کا اندیشہ ہے۔ نئی دہلی میں موسم مرطوب رہا۔ اقل ترین درجہ حرارت 26.4 درجہ سلسیس تھا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES