dushwari

جے پور ؍نئی دہلی12دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے وزیر داخلہ گلاپ چند کٹاریہ نے جمعیۃ علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ افرازالاسلام ، پہلو خاں وغیرہ کے وحشیانہ قتل سمیت ریاست میں سنگین فرقہ وارانہ صورت حال یقینا قابل توجہ مسئلہ ہے اور ان کی سرکار نہ صرف مجرمو ں کو سزا دلانے کے لیے پابند عہد ہے بلکہ فرقہ وارانہ صورت حال کو درست کرنے کے لیے سبھی فرقوں کے ذمہ دار حضرات سے مشورہ لے گی اور بالخصوص ہندو اور مسلمان کے بااثر افرا د کو ایک ساتھ بیٹھایا جائے گا تا کہ ایسے حالات کا مناسب و معقول حل نکالا جائے ۔

راجستھان :07؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے راج سمندر علاقہ سے لو جہاد معاملہ کی سنسنی خیز اور دل دہلادینے والے واردات کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ،لو جہاد کے نام جس نوجوان کو تشدد کرکے زندہ جلادیا گیا اس شخص کا نام محمد بھٹہ بتایاجا رہا ہے ،غنڈوں نے پہلے اسے مارا پیٹا اور صرف جلایا نہیں بلکہ ظالموں نے اس کا ویڈیو تک بنالیا ،یہ واقعہ راج نگر کے راج سمند علاقہ کی دیو ہیریٹیج روڈ پر پیش آیا،پولس کو پہلے اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کا آدھ جلا جسم ملا ہے۔

راجستھان:20؍جولائی2017(فکروخبر/ذرائع)کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے سے مُکرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے پاس لوک سبھا میں کسانوں کے مسائل پر بحث کیلئے بھی وقت نہیں ہے لیکن امریکہ کو جی ایس ٹی قانون دکھانے کیلئے رات 12 بجے پارلیمنٹ کو کھول دیا۔مسٹر گاندھی راجستھان کے قبائلی اکثریتی بانسواڑہ شہر میں ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ کسان آکروش ریلی سےخطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس غریب، کسان، مزدور، چھوٹے تاجروں کے دکھ درد سننے کا وقت نہیں ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES