dushwari

نئی دہلی 08؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے اس درخواست کو آج مسترد کر دیا جس میں قومی یوگا پالیسی بنانے اور ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلباء کے لئے یوگا لازمی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ جسٹس ایم بی لوكر کی قیادت والی بنچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملے پر حکومت فیصلہ کر سکتی ہے۔ بنچ نے کہا، 'ہم یہ کہنے والے کوئی نہیں ہیں کہ اسکولوں میں کیا پڑھایا جانا چاہئے۔

سہارنپور/لکھنو07؍ اگست 2017(فکروخبر/ذرائع) انسداد دہشت گرد ی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے انتہائی پوچھ گچھ کے بعد کل حراست میں لئے گئے مدرسہ کے پانچوں طالب علموں کو آج چھوڑ دیا ہے لیکن پولیس اور خفیہ محکمہ ان پر سخت نگرانی رکھے گا۔ اے ٹی ایس کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش شریواستو کی قیادت والی ٹیم بنگلہ دیش کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حرکت الجہادالا اسلامی (ایچ بی ٹی) سے تعلق رکھنے کے الزام میں سہارنپور کے دیوبند میں برسوں سے رہ رہے ایک مسجد کے امام عبداللہ المامون کو کل مظفرنگر کے كٹیسرا گاؤں سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لکھنؤ لے گئی ہے،

سہارنپور۔2اگست (فکروخبر/ذرائع) موجودہ حالات میں موقع پرست ،فرقہ پرست اور ہندو راشٹر پرست جس عجیب وغریب انداز میں ملک کے تیس کروڑ مسلمانوں کو مجبور اور کمزور بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں ان اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پچھڑا سماج مہاسبھاکے قومی صدر احسان ملک اور قومی سیکریٹری شیو نارائن کشواہانے دہلی سے واپس لکھنؤ لوٹتے ہوئے میرٹھ کے اخبار نویسوں کے وفد سے کیا ۔

نئی دہلی ۔2اگست(فکروخبر/ذرائع)  مغربی اور شمال مشرقی ملک میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاؤں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پریس کالونی میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری۔ صحافی برادری برہم

سرینگر۔یکم اگست(فکروخبر/ذرائع )سرینگر کی پریس کالونی میں اس وقت ہنگامہ آرائی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب پولیس نے ایک سینئر صحا فی اور قومی روزنامہ مشرق کے بیورو چیف برائے جموں کشمیر منظور ظہور کو حراست میں لے لیا۔اس دوران صحافی برادری اور انجمنوں نے منظور ظہور کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے تاہم بعدمیں گرفتار صحافی کو رہا کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بی جے پی رہنما امت شاہ نے کیا اظہار 

لکھنؤیکم اگست(فکروخبر/ذرائع)لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بے جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں،اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔اس موقعے پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ جوگی ادتیاناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔

بقیہ ملزمین کے خلاف دہلی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کیا

ممبئی یکم ؍ اگست(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج یہاں 2010 دہلی جامع مسجد بم دھماکہ معاملے سے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے تین مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کرتے ہوئے بقیہ ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت شروع کیئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔آئی ایم دہلی بم دھماکہ معاملے کے متعدد ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں واقع خصوصی عدالت نے ملزمین سید اسماعیل آفاق، عبدالصبور اور ریاض احمد سعیدی کو نا کافی ثبوت کی بناء پر مقدمہ سے ڈسچارج کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ۔

نئی دہلی31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران فی رکن اسمبلی کو 15کروڑ کی پیش کش کی خبروں کے بعدکانگریس پارٹی نے اپنے 44اراکین اسمبلی کو بنگلور کے ایک ریسورٹ میں منتقل کردیا ۔جمعرات کے روز چھ اراکین اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے چالیس ایم ایل ایز کو 8اگست تک کے لئے بنگلور ایک ریسورٹ میں منتقل کردیا کیونکہ اسی روز راجیہ سبھا کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے گجرات سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

دہلی31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)پچھلے کئی دنوں سے فرار خاتون جو پندرہ سالوں سے غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کاکام کررہی تھی کو اتوار کے روزگرفتار کرلیاگیا ہے۔پولیس کے خصوصی دستے نے 14پستول اور14میگزین بھی ضبط کرلئے ہیں۔دہلی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق سال2014سے مذکورہ خاتون کو مفرور بتایاجارہا ہے۔انڈے ٹوڈے کے مطابق مذکورہ خاتون کی شناخت موبائی کی حیثیت سے ہوئی ہے اور دہلی این سی آر علاقے میں ہتھیاروں کی تسکری کیاکرتی تھی۔

نئی دہلی 31؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  لوک سبھا میں بھیڑ کے ذریعہ قتل پر منگل کو بحث کی گئی ۔ اس دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی دو ریاستیں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ بھیڑ کے ذریعہ قتل کا سینٹر بن چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور مکمل ایوان اس طرح کے واقعات تردید کرتے ہیں۔ پورے ملک میں خوف اور دہشت کا ماحول ہے۔ پوری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔

صفحہ 1 کا 198

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES