dushwari

احمد آباد:18؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی وزیر اعظم کے احمد آباد پہنچنے پر  جمعیۃ علماء ہند نے سابر متی آشرم اور یہودی معبد خانہ کے پاس احتجاج کرنے کی تیاری کررکھی تھی ، لیکن عین وقت پر احمد آباد پولس انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ اس کے بعد خان پور میں واقع جمعیۃ دفتر میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کو کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ریاستی جمعیۃ دفتر کے باہر پولس کا پہرہ بیٹھایا دیا گیا ۔

جمعیۃ علماء ہند مہاراشٹرا کی جانب سے نوی ، ممبئی میں 18؍ جنوری 2018 ؁ء بروز جمعرات شام پانچ تا رات بجے منعقدہو نے والی قومی یکجہتی کانفرنس فکروخبر پر براہِ راست نشر (لائیوٹیلی کاسٹ ) کی جائے گی۔ لنک حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔9108080800

نئی دہلی:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) جمعیۃ علما ء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا اجلا س مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت آج مفتی کفایت اللہ ہال، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں طلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات سمیت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحیص کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ۔مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ آ ج کے اجلاس میں یوپی میں لائوڈ اسپیکر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،

نئی دہلی:11؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ہندستان ہمیشہ سے فلسطینی کاز اور وہاں کے مظلوم عوام کا طرف دار رہا ہے جو اس ملک کی قابل قدر شناخت بھی ہے ۔ اس لیے اس ملک کے ذمہ دار شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی آمد کی مخالفت کی جائے۔ یہ بات یہاں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جمعیۃ علماء ہند کے تعاون سے مسئلہ فلسطین پر تشکیل کردہ کور کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ طے کی گئی۔اس میٹنگ میں خاص طور سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا دورہ ہند موضوع بحث بنا، جو14جنوری کو احمد آباد سے اپنے دورے کی شروعات کرنے والے ہیں ۔

نئی دہلی:24؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ میں امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے فیصلہ کے خلاف فلسطین کی حمایت میں ووٹ ڈال کر ہندوستان کی این ڈی اے حکومت نے گاندھی جی کے نظریہ کی تائید کی ہے۔ یہ قابل قدر ہے جس کاہم خیر مقدم کرتے ہیں اور عالمی برادری کے بھی شکرگزارہیں جنہوں نے سچائی اور عدل وانصاف کا ساتھ دیا اور کسی د باؤ میں آئے بغیرکھل کر امریکہ کی مخالفت کی ۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستان کے معروف ملی رہنما اورجمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ا رشدمدنی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

نئی دہلی:28؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)میانمار کے مظلوم انسانوں کے لیے جمعیۃ علماء ہند نے کوتو پالنگ کوکس بازار( بنگلہ دیش) میں ایک ہزار شیلٹر ہوم قائم کیے ہیں جہاں بے گھر خاندان رہ رہے ہیں۔ یہ بات جمعیۃ علماء  کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق صرف موتو چھورا کیمپ میں جمعیۃ نے 160ہوم شیلٹرہوم بنائے ہیں۔ جمعیۃ علماء ریلیف ٹیم کے اہل کار مولانا مکنون احمدنے بتایا کہ کھلا میدان ہونے کی وجہ سے لوگ سردیوں میں ٹھٹھر رہے ہیں، یہاں تقریبا آٹھ لاکھ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، بہت ہی برا حال ہے ،اس لیے ہم مزید شیلٹر ہوم بنانے کی تیاری کررہے ہیں ۔

خصوصی عدالت کی کارروائی باعث اطمینان ، بر وقت کارروائی انصاف کی پہلی شرط: مولانا ارشد مدنی 

نئی دہلی۔24نومبر(یو این این) پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے آج ملک کی مختلف ریاستوں سے دہشت گردی کے الزامات اور دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط رکھنے کے معاملے میں گرفتار ملزمین کے ساتھ جیل میں کی گئی مار پیٹ اور تشدد پر سخت نوٹس لیتے ہوئے جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی قانونی امداد کمیٹی کے مطابق ملزمین کی پیروی کرنے والے جمعیۃ علما ہند کے وکیل ایم ایس خان نے خصوصی عدالت کی جج پونم بامبا کے سامنے ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمین تہاڑ جیل میں دہشت کے سایہ میں زندگی گذار رہے ہیں

موتیہاری کے مہاراجہ نہرو اسٹیڈیم میں جمعیۃ علماء ہند کا  نو اں صوبائی اجلاس 
لاکھوں کی تعداد میں پوری ریاست سے اجلاس میں تشریف لائے دانشوران، علماء وفضلاء

موتیہاری:18؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع) نفرتوں کا جواب امن اور بھائی چارگی سے دیا جانا یہ وقت کے اہم تقاضوں میں سے ہے۔ یہ ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ہم دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے حالات سے سمجھوتہ کئے بغیر بھائی چارگی اور اخوت کا پیغام عام کریں۔ جمعیۃ علماء ہندوستانی مسلمانوں کا قیمتی اثاثہ ہے، جس کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب کا فریضہ ہے۔، نفرت کی سیاست کے سبب ملک تباہی کے دہانے کی طرف جارہا ہے اور اس وقت ہر ایک فرقہ پرست عناصر سماج میں زہر گھول کر آپسی بھائی چارگی کو تار تار کرنے میں لگے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ہم متحدہو کر سماج کے تانے بانے بکھیرنے والوں کو جواب دیں،

نئی دہلی:17؍اکتوبر2017(فکروخبر ؍ذرائع)ملک کی بیشتر ریاستوں بالخصوص اتر پردیش میں واقع مدارس اسلامیہ کوبیسک شکشا ادھیکاریوں کے ذریعے مختلف معاملات میں جاری کردہ نوٹس آئین ہند میں اقلیتوں کو دی گئی مذہبی آزادی کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، جو نا قابل برداشت ہے ۔مدارس اسلامیہ ان نوٹسوں کے جال میں نہ پھنسیں اور ان کا صحیح جواب داخل کر یں ، اس کے لئے جمعیۃ علما ہند نے ماہر اور تجربہ کار وکلاء کی ایک ٹیم بھی تیار کر دی ہے۔

اے ٹی ایس افسران سے دفاع کی جرح،دو ہفتہ کے اندر سماعت مکمل ہونے کا امکان

ممبئی:12؍ستمبر 2017(فکروخبر /ذرائع) اورنگ آباد کے حمایت باغ میں مارچ ۲۰۱۲ میں ہوئے انکاؤنٹر معاملے کی سماعت اورنگ آباد سیشن عدالت میں آج سے شروع ہوگئی ہے اور آج پہلے ہی دن اے ٹی ایس کے دوافسران کے بیانات ریکارڈ ہوئے نیز دفاع کی جانب سے ان سے جرح کیا گیا۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعتدوہفتے کے اندر مکمل کرلینے کی بات کہی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے لیگل سیل کے سکریٹری ایڈووکیٹ تہور خان پٹھان نے دی ہے۔

صفحہ 1 کا 2

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES