dushwari

احمد آباد:18؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیلی وزیر اعظم کے احمد آباد پہنچنے پر  جمعیۃ علماء ہند نے سابر متی آشرم اور یہودی معبد خانہ کے پاس احتجاج کرنے کی تیاری کررکھی تھی ، لیکن عین وقت پر احمد آباد پولس انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ اس کے بعد خان پور میں واقع جمعیۃ دفتر میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس کو کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی اور ریاستی جمعیۃ دفتر کے باہر پولس کا پہرہ بیٹھایا دیا گیا ۔

نئی دہلی:14؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتین یاہوکے ہندستان پہنچنے پروزیر اعظم نریندر مودی نے  پروٹوکول توڑ تے ہوئے ائیر پورٹ پر پہنچ کر استقبال کیا ۔ ائیر پورٹ کے بعد دونوں تین موتی چوک پہنچے ، جہاں دونوں نے ہندوستانی جوانوں کو سلامی پیش کی ۔ نتن یاہو اپنے اس چھ روزہ دورہ کے دوران دہلی ، آگرہ ، احمد آباد اور ممبئی جائیں گے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان زراعت ، سیکورٹی اور داخلی سلامتی سے وابستہ کئی اہم قراردادوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

نئی دہلی:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی خلائی تحقیقاتی نے تیس مزید سیٹلائیٹ خلا میں بھیج کر اپنی سنچری مکمل کرلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ سال آئی آر این ایس ایس آئی ایچ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد رواں سال 30 سیٹلائیٹ خلا میں بھیجے جانے کا یہ پہلا تجربہ ہے پی ایس ایل وی سی فورٹی کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے30سیٹلائیٹ کاوزن1323 کلوگراہم تھا بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے چیئرمین سیوان نے مشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ28واں انٹرنیشنل کسٹمرسیٹلائٹ اینٹریکس کارپوریشن لمیٹڈ اور بین الاقوامی کسٹمرز کے درمیان معائدوں کے تحت خلا میں بھیجا گیا ہے 

نئی دہلی:11؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) ہندستان ہمیشہ سے فلسطینی کاز اور وہاں کے مظلوم عوام کا طرف دار رہا ہے جو اس ملک کی قابل قدر شناخت بھی ہے ۔ اس لیے اس ملک کے ذمہ دار شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی آمد کی مخالفت کی جائے۔ یہ بات یہاں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جمعیۃ علماء ہند کے تعاون سے مسئلہ فلسطین پر تشکیل کردہ کور کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ طے کی گئی۔اس میٹنگ میں خاص طور سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا دورہ ہند موضوع بحث بنا، جو14جنوری کو احمد آباد سے اپنے دورے کی شروعات کرنے والے ہیں ۔

نئی دہلی:06؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کی اقتصادی ترقی دھیمی پڑی ہے۔کانگریس رہنما کا یہ بیان اس رپورٹ کے بعد آیا جس میں کہا گیا کہ 2017-18 کے مالی سال کے دوران اقتصادی پیداوار 7.5فیصد سے گر کر6.5بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم نریند ر مودی اور وزیر خزانہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی اقتصادیات کو نقصان پہنچایا ہے ۔

نئی دہلی:06؍جنوری 2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک پال پر کیے گئے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انھیں یاد دلایا ہے کہ ان کی حکومت تقریباً 4 سال گزر جانے کے بعد بھی لوک پال نافذ نہیں کرا پائی ہے۔ملک میں لوک پال نافذ کرنے کے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے تین سال پرانے لوک پال پر کیے گئے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ گزر گئے چار سال، نہیں آیا لوک پال، عوام پوچھے ایک سوال، کب تک بجاؤ گے جھوٹی تال؟

نیو یارک:04؍نومبر2017(فکروخبر /ذرائع) چین نے اقوام متحدہ میں  مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں  مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں۔بھارت جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارتی قرار داد کو ویٹو کیا۔

نئی دہلی:04؍اکتوبر2017(فکروخبر /ذرائع)سپریم کورٹ نے کہاکہ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کے معاملے میں دلائل قانونی نکات پر مبنی ہونے چاہئیں نہ کہ جذباتی پہلووں پر۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے روہنگیا پناہ گزین سلیم اللہ اور دیگر کی عرضی کی اگلی سماعت کے لئے تیرہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دلائل جذباتی پہلووں پر نہیں بلکہ قانونی نکات پر مشتمل ہونے چاہئیں۔

نئی دہلی: پاکستان نے آج ان تمام الزامات کو مسترد کردیا جو ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اقوام متحدہ میں ہندوستان کے ایک نمائندہ نے عائد کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو خطہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے سے روکے۔ محترمہ لودھی نے دو ٹوک الفاظ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا اور الٹا ہندوستان پر الزام لگایا کہ وہ اپنے تمام پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی اور جارحیت میں اعانت کرتا رہا ہےاور جنوب ایشیا میں دہشت گردی کا سرچشمہ ہے۔

نئی دہلی:22ستمبر2017(فکروخبر ؍ذرائع)ہندستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او )نے آج اپنے پاکستانی ہم منصب سے کہاکہ پاکستان کی فوج کی طرف کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ایسی صورت میں ہندستانی فوج کو بھی جوابی کارروائی کا حق ہے ۔ پاکستان کی پہل پر دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوکی فون پر ہوئی بات چیت میں پاکستانی ڈائریکٹر جنرل نے الزام لگایا کہ ہندستان کے سرحدی سلامتی دستوں کے جوان جموں سیکٹر کی دوسری طرف پاکستان کے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔

صفحہ 1 کا 3

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES