dushwari

تازہ ترین خبر:

قانون کے طالب علم کو پیٹ پیٹ کر مارنے والا وجے شنکر سنگھ ضلع سلطان پور کے دبنگ رہنما اور سابق ممبر اسمبلی چندربھدر عرف سونو سنگھ کا قریبی

لکھنؤ:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)الہ آباد میں قانون کے ایک طالب علم کی پیٹ پیٹ کر قتل کے معاملے میں تین دن بعد بھی اہم ملزم وجے شنکر سنگھ فرا ر ہے ۔ پولیس کے مطابق وجے شنکر سنگھ ضلع سلطان پور کے دبنگ رہنما اور سابق ممبر اسمبلی چندربھدر عرف سونو سنگھ کا قریبی ہے۔ الہ آباد کے ایس پی کا کہنا ہے کہ وجے شنکر کی تلاش اور اس کے خاندان کے لوگوں سے پوچھ گچھ کے لئے پولیس کی ٹیم سلطان پور جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تووجے کے قریبی لیڈر سونو سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ ہو گی۔

ان دونوں کی ایک ساتھ کئی تصویریں ہیں جس کی بنا پر پولیس سونو سنگھ سے تحقیقات کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی رات ایک ریستوران کے باہر معمولی کہا سنی کے بعد وجے شنکر اور اس کے کچھ دوستوں نے دلیپ سروج کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھابتایا جا رہا ہے کہ کہ دلیپ اور اس کے ساتھی ریستوران کی سیڑھیاں پر بیٹھے تھے جب ملزمان میں سے ایک کاپیر اس کے پیر سے ٹکراگیا اس کو لے ہوئی بحث مار پیٹ میں بدل گئی وہاں سے گزر رہے ایک شخص کے موبائل فون سے ویڈیو بنائی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دلیپ سروج نام کا شخص ایک ریستوراں سیڑھی پربے ہوش پڑا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اس کو مارنے والے لوگ نشے میں ہیں ۔ جن لوگوں نے اس واقعہ کو اپنے موبائل میں قید کیا اس ویڈیو میں یہ کہتے سنے جاسکتے ہیں ۔کہ جب یہ مر جائے گا تبھی پولیس آئے گی جبکہ ان میں سے کسی نے پولیس کو فون نہیں کیا ۔ضلع کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش کلہری نے بتایادلیپ کے بھائی کی تحریر پر کل صبح تین نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور اس واقعہ کے وائرل ہوئے ویڈیو کی بنیاد پر اہم ملزم کے طور پر وجے شنکر سنگھ کی نشاندہی کی گئی ہے جو بھارتی ریلوے میں ٹی ٹی ای کے عہدے پر فائز ہے او وہ ابھی فرار ہے۔ا نہوں نے بتایاکالکا ہوٹل کے مالک امت اپادھیائے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وہ وجے شنکر سنگھ کو پہلے سے جا نتا تھا اور واقعہ کے وقت وہاں پر موجود تھا لیکن اس واقعہ کی اطلاع اس نے پولیس کو نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس ملزموں کی تلاش کر رہی ہے اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے دلیپ کے رشتہ داروں کو 20 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES