dushwari

تازہ ترین خبر:

دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں مجاہد خان کی شہادت پر نتیش کمار کا اظہاررنج ،مالی امدا د کا بھی کیا اعلان

پٹنہ :13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جموں کشمیر کے سرینگر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان مجاہد خان کی شہادت پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سری نگر کے کرن نگر میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں بھوجپور ضلع کے پيرو کے رہنے والے اور سی آر پی ایف کی 49 ویں بٹالین کے جوان مجاہد خان کی شہادت پر انہیں گہرا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر اعلی نے بہادر بیٹے کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و استقامت کی طاقت دینے کی ایشور سے دعا کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا بہار شہید کے خاندان کے ساتھ ہے۔مسٹر کمار نے کہا ہے کہ شہید جوان کو ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا،اور ان کے خاندان کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح سری نگر کے کرن نگر میں دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا۔ سنتری نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ شروع کر دی۔ مجاہد خاں نے بھی مورچہ سنبھال لیا۔ دہشت گرد ایک گھر کا سہارا لے کر فائرنگ کرنے لگے جس میں آمنے سامنے کی فائرنگ میں مجاہد خان شہید ہوگئے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES