dushwari

تازہ ترین خبر:

جموں و کشمیر : 34 گھنٹوں کے بعد سری نگر میں انکاونٹر ختم ، دونوں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا

سری نگر :13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع): جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے کرن نگر علاقہ میں ایک کمرشل بلڈنگ میں چھپے دونوں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تقریبا 34 گھنٹوں تک یہ انکاونٹر جاری رہا۔انکاونٹر کے ختم ہونے کے بعد کشمیر کے آئی جی ایس پی پنی نے کہا کہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ان کے پاس سے کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔

یہ حملہ لشکر طیبہ کے گروپ نے کیا تھا ۔ اس انکاونٹر میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوا ہے ، لیکن خطرے سے باہر ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو مار گرانے کے لئے یو بی جی ایلز اور مارٹروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد بار بار اپنی جگہیں تبدیل کررہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کو مار گرانے میں کچھ زیادہ وقت لگ گیا۔ تاہم اس انکاونٹر کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر انتظامیہ نے کسی بھی طرح کی افواہ بازی کو روکنے کے لئے پورے ضلع سری نگر میں تیز رفتار والی تھری جی اور فور جی موبائیل انٹرنیٹ خدمات پیر کے روز سے منقطع کر رکھی ہیں۔ مسلح تصادم کے مقام پر دہشت گردوں کی حمایت میں سامنے آنے والے احتجاجیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیر کو آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES