dushwari

تازہ ترین خبر:

پاکستان اپنی گستاخی کی قیمت چکائیگا، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کی دھمکی

نئی دہلی:13؍فروری2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر دفاع سیتا رمن نے جموں۔کشمیر کے سنجواں سینیہ شور میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کیلئے پاکستان کو قصوار ٹھہراتے ہوئےکہا کہ پاکستان اپنی گستاخی کی قیمت چکائیگا۔وزیر دفاع نےکہا،"پاکستان اس گستاخی کی قیمت چکائیگا۔میں دوہراتی ہوں کہ پاکستان اس کی قیمت چکائیگا"۔یہ پوچھے جانے کہ کیا حکومت پاکستان کے ساتھ ثبوت ساجھا کر رہی ہے،انہوں نے ہاں میں جواب دیا۔نرملا سیتا رمن نے کہا "ہاں جٹائے گئے سبھی ثبوتوں کو جمع کیا جائیگا اور یقینی طور پرہمیشہ کی طرح ہی پاکستان کو ثبوت دئے جائیں گے

لیکن دستاویز در دستاویز ثبوت مہیہ کرائے جانے کے باوجود پاکستان نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات اشارہ کرتی ہیں کہ یہاں سنجواں سینیہ شور میں جن دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا انہین سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔وزیر دفاع نے کہا کہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں حالانکہ شروعاتی اطلاع میں چار دہشت گردوں کے ہونے کی بات معلوم ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہیکہ چوتھے نے گائڈ کا کردار نبھایا ہو۔یہ بھی ممکن ہیکہ گھسپیٹئے کو مقامی مدد حاصل ہوئی ہو۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES