dushwari

تازہ ترین خبر:

چھتیس گڑھ میں دولہے کی گاڑی نے باراتیوں کو روندا ،25زخمی ،11کی حالت نازک

چھتیس گڑھ :13؍فروری 2018(فکروخبر/ذرائع)جانج گیر چمپا میں شادی کی خوشیوں میں اس وقت گرہن لگ گیا جب دولہے کی گاڑی نے باراتیوں کی گاڑی کو بری طرح روند ڈالا ،اس حادثہ میں 25افراد زخمی ہو گئے ہیں جس میں سے11کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ، یہ حادثہ جانج گیر چمپا میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب چل رہی تھی ،اور باراتی رقص اور گانا گاتے ہوئے راستہ پر سے جا رہے تھے رپورٹ کے مطابق اسکورپیو گاڑی جس پر دولہا ،ڈرائیوراور کچھ بچے سوار تھے ،

اچانک سے ڈرائیور نے بریک کی جگہ اکسلیٹر پر پیر رکھ دیا جس سے کا ربے قابو ہوکر کار کے آگے آگے چل رہے باراتیوں پر چڑھ گئی ،جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ،جبکہ ڈرائیور نے گھبراہٹ میں گاڑی کو ریورس لیا تو پیچھے کھڑے کچھ افراد بھی حادثہ کا شکار ہو گئے ،مجموعی طور پر 22باراتی زخمی ہوگئے ،جس میں سے گیارہ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES