dushwari

ممبئی کے قریب او این جی سی کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 4 لاشیں برآمد

ممبئی ۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این جی سی) کا ایک ہیلی کاپٹر ممبئی کے قریب 30 میل کی دوری پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ ملازمین اور دو پائلٹ سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے 4 لاشیں برآمد کی ہیں۔پون ہنس وی ٹی پی ڈبلیو اے ہیلی کاپٹر نے جوہو ہوائی اڈے سے صبح 10:20 بجے او این جی سی کے نارتھ فیلڈ کے لئے اڑان بھری تھی۔ اس کے 15 منٹ کے اندر ہیلی کاپٹر کا ممبئی ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور او این جی سی سے رابطہ ٹوٹ گیا۔اسے 10:58 بجے او این جی سی کے نارتھ فیلڈ پر اترنا تھا، لیکن یہ مقررہ وقت پر لینڈ نہیں ہوئی۔

10:30 کے بعد سے ہیلی کاپٹر سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے 2 آئی ایس وی کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں کوسٹ گارڈ کی 3 یونٹ پہلے ہی موجود ہیں۔ وہیں، دوسرے ہیلی کاپٹر اور طیارے کو بھی اس ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے ابھی تک ملبے سے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔ باقی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ اس دوران، او این جی سی کے چیئرمین بھی ممبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔
بحریہ کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں گشت کررہے اس کے اور ساحلی محافظ دستے کے بحری جہازوں کو بچاؤ اور راحت کے کام میں لگا دیا گیا ہے۔ بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر کو بھی کھوجی مہم میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ آئی این ایس تیغ کو بھی طبی دستے کے ساتھ تلاش کے لئے روانہ کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کھوجی طیارے پی-8آئی اور ڈورنئر کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES