dushwari

پلوامہ میں دم گھٹنے سے دو مزدور لقمہ اجل : دو ساتھیوں کو بے ہوشی کی حالت میں داخل

سرینگر۔13جنوری2018(فکروخبر/ذرائع) قصبہ پلوامہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس نے کرایہ کے ایک مکان سے دو لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ دو مزدوروں کو نیم مردہ حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد جب مر نے والے افراد کی لاشیں ان کی آ بائی علاقوں میں پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق قصبہ پلوامہ کے ڈلی پورہ میں آج علی الصبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس نے یہاں سے دو افرادوں کی لاشیں برآمد کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نثار احمد کالس ولد شاہ علی اور محمد اشرف کالس ولد محمد حلیم ساکنان دھکلرن راجپورہ سمیت دیگر دو مزدور پچھلے چار سال سے قصبہ میں کرایہ کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں آج صبح یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ڈلی پورہ میں جہاں یہ مزدور رہایش پذیر تھے چار لاشیں پڑہائی ہیں جس کے بعد ایس ایچ اور پلوامہ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں جاکر دو لاشیں برآمد کی جبکہ وہاں سے دیگر دو مزدوروں کی شناخت محمد امین اور ریاض احمد ساکن ابہامہ کے بطور ہوئی ہے کو نیم مردہ حالت میں لاکر انہیں فوری طور ضلع ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلانے کہ دونوں افرادوں کی موت گرم بخاری کے گیس اخراج ہونے سے ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کئی سالوں سے اس مکان میں کرایہ پر تھے دونوں کی لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر سرکاری لوازمات کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا اس سلسلے میں کیس سرکاری دفعہ174 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ اس دوران معلوم ہواہے کہ جب مر نے والے افراد کی لاشیں ان کی آ بائی علاقوں میں پہنچا ئی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES