dushwari

نیتش کمار کے قافلے پر پتھراؤ،کئی پولیس اہلکار زخمی

بکسر:12؍جنوری2018(فکروخبر/ذرائع)بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے جائزے کے دوران جمعہ کو بکسر پہنچے۔ضلع کے نندن گاؤں نتیش کمارکے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے، جس سے کئی کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار کوگاؤں سے دو کلومیٹر دور ایک فارم لے جایا گیا ہے، جہاں وہ جلسے میں عوام کو خطاب کررہے ہیں۔

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ کی آمد پرمنتری شرون کمار نے نندن گاؤں کا معائنہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ضلع مجسٹریٹ اروند کمار ورما اور ایس پی راکیش کمارورمانے بھی تیاریوں کا جائز لیاتھا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES