dushwari

راجستھا ن میں بہیمانہ قتل کا شکار ہوئے افرازکے گاؤں میں پسرا ماتم

ممتا بنرجی نے کی سخت مذمت 

مالدہ : 07؍ دسمبر 2017(فکروخبر/ذرائع)   راجستھان کے راج سمند ضلع میں قتل کرکے زندہ جلادیے گئے ایک 50سالہ مسلم ورکر افراز کے گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔ افراز وگزشتہ 12سالوں سے وہاں کام کررہا تھا اور وہیں سے وہ اپنی ماں ، بیوی اور بیٹی کی کفالت کیلئے روپے بھیجتا تھا۔ افراز کا گاؤں کلکتہ سے 310کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ مقتو ل مالدہ ضلع کے کالیاچک بلاک کے سیدا پور کا رہنے والا ہے۔ غم سے نڈھال افراز کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قاتل کو عوام میں پھانسی دی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص اس کا شکار نہ ہو۔خیال رہے کہ آج راجستھان پولس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ شمبھو لال ریگرآگے چل رہے افراز پر دھار دار سامان سے اچانک حملہ کردیتاہے اس کی وجہ سے وہ زمین گرجاتا ہے اور لگاتار اس پردھار دار سامان سے حملہ جاری رکھتا ہے اس کی وجہ سے افراز کی حالت خراب ہوجاتی ہے اور اسی درمیان شمبھولال پٹرول جھڑک پر آگ لگادیتاہے۔اس پورے واقعہ کا اس کا بھتیجہ ریکارڈنگ کرتاہے۔اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد شمبھولال مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان بھی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آئندہ بھی لوجہاد کرنے والوں کو سبق سیکھایا جائے گا۔
ماں نے کہا کہ قتل والے دن کی صبح کو میں نے افراز سے بات کی تھی ۔مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیٹے کاکیوں قتل کردیا ہے ۔میں نے ویڈیو دیکھا ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ قصور وار کو پھانسی دی جائے۔فرازالاسلام کی بیوہ گل بہار بی بی نے بتایا کہ قاتل شمبھو نے میرے شوہر کو کام دلانے کیلئے بلایا تھا اور کہاتھاکہ میرے ساتھ سائٹ پر چلے ۔اسی درمیان وہ پیچھے سے حملہ کردیا۔اگلے دو مہینے میں بیٹی کی شادی ہونے والی تھی۔
بیوی نے کہا کہ کل بدھ کو مجھے قتل کی خبر ملی ہے۔مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر کا کسی کے ساتھ بھی محبت کا معاملہ نہیں تھا۔میں چاہتی ہوں کہ قاتل کھلے عام پھانسی دی جائے ۔مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی بیٹی کی شادی کیلئے روپے کا کیسے انتظامات کروں گی ۔اس واقعہ کے بعد ریاست میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹر پر اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص کیسے حیوان ہوسکتا ہے ۔میں اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہوں۔سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر اور لوک سبھا کے رکن محمد سلیم نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی نے ملک بھر میں زہر پھیلادیا ہے ۔قتل کی خبر پھیلتے ہی افراز کے گھرمیں گاؤں اور آس پاس کی بستی کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES