dushwari

اردوزبان کی ترقی اورقوم کی خدمات ہی عہدوں کامقصد

تہنیتی تقریب سے ڈاکٹرنعمان ودیگرکاخطاب

کرنول۔7؍دسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)مجلس العلماء والائمہ اورجمعیۃ العلماء شاخ نندیال کے زیراہتمام کبریٰ شادی خانہ نندیال میں نومنتخبہ عہدیداران کی خدمت میں تہنیتی تقریب منعقدکی گئی۔صدرنشین اردواکیڈمی آندھراپردیش ڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اردوزبان کی ترقی اورمسلم اقلیتوں کی خدمت کے لئے ہی عہدہ سنبھالاگیاہے،انہوں نے کہاکہ اردوزبان ہماری مادری زبان ہے،مادری زبان کی ترقی وبقاء سے قوم کاتحفظ ممکن ہے،

انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ آج اردوزبان سسکتی ہوئی حالت میں ہے،اردواسکولس وکالجس تنزلی کی جانب رواں دواں ہیں،انہوں نے کہاکہ ریاست میں اردوزبان اردوتعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے حکومت کئی اسکیمات پرعمل آوری کررہی ہے۔لیکن حکومت کے تعاون کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کوبھی چاہئے کہ وہ اپنی مادری زبان سے دلچسپی کامظاہرہ کریں۔ڈاکٹرصاحب نے کہاکہ اردواخبارات،جرائد،رسائل وغیرہ خریدنے کے عادی بنیں،جس سے اشاعت میں اضافہ ہوگا، اردوزبان کی ترقی بھی ہوگی۔انہوں نے تیقن یاکہ ریاست آندھراپردیش میں اردوزبان اورتعلیمی اداروں کی ترقی کی حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔صدرنشین قانون سازکونسل این ایم ڈی فاروق صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کی ترقی میرانصب العین ہے،انہوں نے کہاکہ ریاست میں جب تک اقلیتیں ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک ریاست کی ترقی تسلیم نہیں کی جاسکتی۔فاروق صاحب نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ مسلمان اس وقت ترقی کرسکتاہے جب تعلیم یافتہ ہوجائے،انہوں نے مسلمانوں میں سوفیصدخواندگی پیداکرنے کی تلقین کی،انہوں نے کہاکہ تمام بچوں کوپڑھائیں،حکومت اس کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔رکن اسمبلی بھومابرہماننداریڈی نے وعدہ کیاکہ وہ مسلمانوں کی تعلیمی ومعاشی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ضلع کرنول کے مشہورمسلم رہنماء جناب تاٹی پاڑمحبوب صاحب نے کہاکہ مسلمانوں میں ناخواندگی بڑھتی جارہی ہے،جہالت کی وجہ سے غربت میں اضافہ ہورہاہے،سینکڑوں خاندان پسماندہ ہوچکے ہیں،اپنی لڑکیوں کی شادیوں تک کے اخراجات برداشت نہیں کرپارہے ہیں،انہوں نے وعدہ کیاکہ اپنی جانب سے حتی الامکان تعاون جاری رکھیں گے،انہوں نے نومنتخبہ عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے آگے آئیں۔اس کے بعدنومنتخبہ صدرنشین قانون سازکونسل این ایم ڈی فاروق صاحب،صدرنشین اردواکیڈیمی آندھراپردیش ڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب،رکن اسمبلی نندیال بھومابرہماننداریڈی ،صدرنشین نیشنل کالجس نندیال ڈاکٹرامتیازاحمدصاحب اورمسلم رہنماء تاٹی پاڑمحبوب صاحب کی خدمت میں شال پوشی وگلپوشی کی گئی۔ اس کے بعدصدرمجلس العلماء والائمہ مولاناامجدباشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عہدوں پرفائز حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے قوم کی خدمت لیناہماری اخلاقی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے رہنماء ایک طویل مدت سے مسلمانوں کی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں،امیدکی جاتی ہے کہ آگے بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اس موقعہ پرمولانامحبوب باشاہ ،حافظ عبدالحکیم،مولاناعبدالہادی،حافظ عبدالسلام،معززین شہرکی کثیرتعداد شریک رہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES