dushwari

میں نریندر بھائی کی طرح نہیں ، انسان ہوں غلطی کرتا ہوں : راہل گاندھی ، لو یو آل

نئی دہلی :07؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)مہنگائی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانہ پر آئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی طرح نہیں ہیں بلکہ ایک عام انسان ہیں اور غلطی کرتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ بی جے پی کو ان کی غلطیوں کا ذکرکرتے رہنا چاہئے۔ اس سے انہیں سدھرنے میں مدد ملتی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ یہ میرے تمام بی جے پی کے بھائیوں کے لئے ہے۔

میں نریندر بھائی جیسا نہیں ہوں، ایک عام انسان ہوں ۔ ہم بہت غلطیاں کرتے ہیں۔ اس سے زندگی دلچسپ ہوتی ہے۔ غلطی کا ذکر کرنے کے لئے شکریہ۔ برائے مہربانی اسے جاری رکھیں۔اس سے حقیقت میں سدھرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ سب کو پیار۔گجرات کے سومناتھ مندر میں داخل ہونے کے لئے مبینہ طورپر غیرہندو رجسٹر میں نام لکھنے اور ٹوئٹر پر مہنگائی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے کے لئے بی جے پی نے مسٹر گاندھی کی سخت تنقید کی ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES