dushwari

سمندری طوفان’’اوکھئی‘‘ گجرات سے ٹکرا گیا،سکول اور کالجز بند


طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی 

سورت۔6دسمبر201(فکروخبر/ذرائع) سمندری طوفان ’اوکھئی‘ ریاست گجرات سے ٹکرا گیا جس کے بعد سورت میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے ، جبکہ شہر کے اسکول اور کالجز بند کردیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ذرائع موسمیات نے آج طوفان کا زور ختم ہو نے کی پیش گوئی بھی کی ہے ، جبکہ دوسری جانب طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے اور گھر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔اس سے قبل سمندر طوفان اوکھئی منگل کے روز ممبئی کے ساحل سے ٹکرایا جس کے بعد شہر میں ریکارڈ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے دوران ممبئی میں گزشتہ 140برسوں میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔ذرائع موسمیات نے بتایا ہے کہ ممبئی میں 17اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث تامل ناڈو ، کیرالا اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ 

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES