dushwari

گجرات انتخابات :جگنیش میوانی پر چوبیس گھنٹوں میں چار حملے

احمد آباد :06؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع)گجرات چناؤ میں بی جے پی کی بے چینی صاف نظر آ رہی ہے، دلت رہنما اور آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والے جگنیش میوانی پر حملہ ہو اہے ،کہاجا رہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں یہ اس پر ہونے والا چوتھا حملہ ہے ، تازہ حملہ بناس کانٹھا میں ہوا ،جگنیش نے اس حملہ کی خود ہی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ،آج مجھ پر بی جے پی کےلوگوں نے تکرواڑا گائوں میں حملہ کر دیا ،بی جے پی سرکار اندرونی طور پر ہل چکی ہے ان کے پیروں تلے زمین کھسگنے لگی ہے ،اس لئے وہ اس طرح کی شرمناک حرکتیں کر رہی ہے ،

اس نے کہا کہ گجرات کی عوام ایک ہو کر بی جے پی کو منھ توڑ جواب دے گی ،دریں اثنا جگنیش میوانی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گجرات کی جگنیش میوانی کی بڑھتی مقبولیت سے پریشان ہو کر بی جے پی نے ان کے قافلہ پر حملہ کردیا تھا ،اس حملہ پر جگنیش نے ایک ٹویٹ کر سیدھے وزیر اعظم نرندر مودی جی سے سوال پوچھا،سادر پرنام۔ میں بھی گجرات کا بیٹا ہوں مودی جی، دل بڑا رکھو چھاتی بھلے ہی56 انچ کی نہ ہو۔ جو جیت رہا ہو اس پر حملہ کرواؤ، یہ آئیڈیا آپ کا ہے کا امت شاہ کا ۔کیوں کہ گجرات کی تو یہ روایت نہیں ہے۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES