dushwari

جنتادل یو کے باغی لیڈر شرد یادو اور علی انور کی راجیہ سبھا رکنیت ختم

نئی دہلی:05؍ڈسمبر2017(فکروخبر/ذرائع) جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے سابق صدر اور پارٹی سے باغیانہ تیور اختیار کرنے والے شرد یادو کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ نے علی انور کی رکنیت بھی ختم کردی ہے۔ ایوان میں جے ڈی یو پارلیمانی پارٹی کے لیڈر آر سی پی سنگھ نے راجیہ سبھا چیئرمین سے شرد یادو اور علی انور کی رکنیت ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری سنجے جھا نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں کی رکنیت ختم ہونی اسی دن طے ہوگئی تھی ،

جس دن دونوں نے پارٹی کے منع کرنے کے باوجود پٹنہ کے گاندھی میدان میں لالو یادو کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے شرد خیمہ کو الیکشن کمیشن سے اس وقت جھٹکا لگا تھا جب انتخابی نشان تیر پر دعویداری کو لے کر کمیشن نے ان کی درخواست خارج کردی تھی اور نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے بھی شرد یادو اور ان کے حامیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES