dushwari

چھیڑ چھاڑ سے بچنے کے لیے چلتی ٹرین سے ماں اوربیٹی نے لگائی چھلانگ

تماشائی کی طرح دیکھتی رہی پولیس

کانپور۔13؍نومبر2017(فکروخبر/ذرائع)  اترپردیش میں کانپور کے چنداری اسٹیشن کے نزدیک ٹرین میں چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کے سر پر سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔ انہیں ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جنرل ٹکٹ لے کر دہلی ہاوڑہ اسپیشل ٹرین سے دہلی جارہی تھی ، جیسے ہی ٹرین ہاوڑہ سے نکلی ٹرین میں سوار منچلوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی ، اس کی شکایت ٹرین میں موجود پولیس اہلکاروں سے بھی کی گئی ، لیکن پولیس نے دونوں کی کوئی مدد نہیں کی ، جس سے پریشان ہو کر خاتون کانپور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈبے میں تین سے چار منچلے موجود تھے ۔ جمعہ کی دیر رات انہوں نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ خاتون نے جب مخالفت کی تو وہ نہیں مانیں ۔ انہوں نے پولیس سے اس کی شکایت کی ، لیکن وہ بھی بے خوف نظر آئے ۔ ہفتہ کو بیٹی بیت الخلا کی طرف گئی تو تھوڑی دیر بعد بیٹی کی چینخ سنائی دی ، جس کے بعد وہ بھاگ کر باتھ روم تک پہنچی ، وہاں منچلوں نے لڑکی کو دبوچ لیا ، ٹرین کا گیٹ کھلا ہوا تھا ۔ خاتون نے مچلوں کو دھکا دے کر الگ کیا اور چلتی ٹرین سے بیٹی کو لے کر کود گئی ۔ اسٹیشن پر لوگوں نے ایمبولینس کو اطلاع دی ، جس کے بعد دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES