dushwari

صدر جمہوریہ نے 67 ویں یوم جمہوریہ پر توپوں کی سلامی لی اور فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا(مزید اہم ترین خبریں)

نئی دہلی، 26 جنوری (فکروخبر/یو این آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج 67 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا اور 21 توپوں کی سلامی لی۔اس دوران ہزاروں کی تعداد میں موجود ناظرین کے علاوہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند مہمان خصوصی کے طور پر جشن میں شریک ہوئے۔مسٹر پرنب مکھرجی کے ساتھ مسٹر اولاند راج پتھ پر پہنچے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے لیڈروں کا استقبال کیا۔


وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 26 جنوری (فکروخبر/یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دی۔مسٹر نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 148 ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو مبارک ہو۔میری خواہش ہے کہ آنے والے سالوں میں ریاست ترقی کی نئی بلندیوں کو طے کرنے میں کامیابی حاصل کرے۔


یو م جمہوریہ پر قوم کو سونیا گاندھی کی مبارکباد

نئي دہلی، 26 جنوری (فکروخبر/یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکبادیاں پیش کیں۔محترمہ سونیا گاندھی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں توقع ظاہر کی کہ ملک میں جمہوریت، مساوات، انصاف اور ملک کی سیادت ہمیشہ برقرار رہے گی۔انہوں نے محب وطن شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، جو بہر صورت تشدد یا بغاوت کی مخالفت کا نظریہ رکھتے ہیں۔

Urdu-Arabic-Keybaord11

ISLAMIC-MESSAGES